انسان کی اچھی صحت کے لئے اس کا جسمانی طور پر فعال رہنا ضروری ہے۔ اس کے لئے چہل قدمی کی جاسکتی ہے۔ سائیکل چلانا بھی جسمانی صحت کے لئے اچھا ہوتا ہے۔
EPAPER
Updated: June 04, 2026, 6:36 PM IST | Hafsa Thim | Mumbai
انسان کی اچھی صحت کے لئے اس کا جسمانی طور پر فعال رہنا ضروری ہے۔ اس کے لئے چہل قدمی کی جاسکتی ہے۔ سائیکل چلانا بھی جسمانی صحت کے لئے اچھا ہوتا ہے۔
اچھی صحت کے لئے جسمانی طور پر فعال رہنا بے حد ضروری ہے۔ اس کے لئے انسان کو جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہئے۔ لیکن اس کے لئے بہت سخت اور پیچیدہ ورزش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ چہل قدمی، بھاگنا، سائیکل چلانا یا کوئی کھیل کھیلنا جیسی سرگرمیاں انسانی صحت کو بہتر بنا سکتی ہیں۔
آج اس کالم میں فزیکل ایکٹیویٹی کے فوائد بتائے جا رہے ہیں:
* جسمانی طور پر فعال رہنے سے دل صحت مند رہتا ہے۔
* عضلات مضبوط ہوتے ہیں۔
* ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔
* جسم توانا رہتا ہے۔
* مزاج بہتر ہوتا ہے۔
* نیند کا دورانیہ بہتر ہوتا ہے۔
* فزیکل ایکٹیویٹی ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر جیسے امراض کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
یاد رکھیں،
قدم بڑھائیں، ہدف طے کریں۔ دھیرے دھیرے جسم پر فزیکل ایکٹیویٹی کے مثبت اثرات نظر آئیں گے۔