Inquilab Logo

گوگل کا چیٹ بوٹ ’بارڈ‘ کو مزید بہتر بنانے کا اعلان

Updated: September 25, 2023, 12:41 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے بارڈ اے آئی چیٹ بوٹ کو وسیع پیمانے پر اپ گریڈ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Photo. INN
تصویر:آئی این این

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے بارڈ اے آئی چیٹ بوٹ کو وسیع پیمانے پر اپ گریڈ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اپ گریڈ کے بعد مفت سروس کو یوٹیوب، جی میل اور گوگل میپ جیسی گوگل کی کچھ بڑی ایپ کے ساتھ جوڑ دیا جائے گا۔ چیٹ بارڈ کے دیگر ایپ سے جُڑنے کے بعد صارفین چیٹ بوٹ سے اپنی ای میل اور دیگر نجی دستاویزات کے حوالے معلومات حاصل کر سکیں گے۔ 
 تاہم، گوگل نے واضح کیا ہے کہ اس معلومات تک کسی انسان کی رسائی نہیں ہوگی۔ بارڈ کا یہ نیا ایکسٹینشن جی میل، ڈاکس، ڈرائیو، گوگل میپس، یوٹیوب اور گوگل فلائٹ اور ہوٹلز میں کارگر ہوگااور اس کی مدد سے متعدد ایپس اور سروسز پر موجود معلومات کو اکٹھا کیا جاسکے گا۔ مثال کے طور پر اگر کوئی شخص کسی جگہ سفر کا منصوبہ بنا رہا ہے تو وہ بارڈ سے فلائٹ کے ٹائم اور ہوٹل کی معلومات کا پوچھتے ہوئے، ہوائی اڈے پر جانے والے راستے کو گوگل میپس پر دیکھتے ہوئے یوٹیوب پر ویڈیوز بھی دیکھ سکتا ہے۔ گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کی جانب سے یہ اقدام گزشتہ برس دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے چیٹ جی ٹی پی کے برابر آنے کی کوشش میں کیا گیا ہے۔ ان تمام سپر اسمارٹ اے آئی چیٹ بوٹ کے حوالے سے نتائج میں درستی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ لیکن گوگل کا کہنا ہے کہ بارڈ میں ایک بٹن دیا جائے گا جو پیش کیے گئے جواب کی تصدیق کرے گا۔ کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ صارفین چیٹ بوٹ سے کی جانے والی گفتگو کو ایک لنک کی صورت میں اپنے دوستوں سے بھی شیئر کر سکیں گے تاکہ وہ بھی گفتگو کا حصہ بن سکیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK