Inquilab Logo

ہونڈاکی نئی ہائبرڈ کار فٹ

Updated: December 12, 2019, 5:48 PM IST | Tokyo

جاپانی ملٹی نیشنل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی نئی گاڑی فٹ۲۰۲۰ء کو متعارف کرادیا ہے اور اس بار اس کا ہائبرڈ ورژن بھی پیش کیا جارہا ہے۔ ٹوکیو موٹر شو کے دوران ہونڈا نے اپنی اس گاڑی کو متعارف کرایا ہے۔

ہونڈا ہائبرڈ فٹ کار۔ تصویر: جاگرن
ہونڈا ہائبرڈ فٹ کار۔ تصویر: جاگرن

 ٹوکیو (ایجنسی): جاپانی ملٹی نیشنل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی نئی گاڑی فٹ۲۰۲۰ء کو متعارف کرادیا ہے اور اس بار اس کا ہائبرڈ ورژن بھی پیش کیا جارہا ہے۔۲۴؍اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹوکیو موٹر شو کے دوران ہونڈا نے اپنی اس گاڑی کو متعارف کرایا ہے۔ یہ موٹر شو ۴؍نومبر تک جاری رہے گا۔دھیان رہے کہ ہونڈا فٹ۲۰۲۰یہ پہلی گاڑی ہے جس میں ای : ایچ ای وی نامی۲؍ موٹر ہائبرڈ سسٹم استعمال کیا جائے گا۔ہونڈا نے گاڑی کی زیادہ تفصیلات تو بیان نہیں کیں مگر اس کا کہنا تھا کہ تمام ای : ایچ ای وی ماڈلز کو چلانے کے لئے  برقی موٹر کا ہی زیادہ استعمال ہوگا۔ہونڈا فٹ۵؍ ورژن میں پیش کی گئی ہے جس میں ایک بیسک ماڈل ہوم ہے، دوسرا نیس ٹائپ ہے جو اسپورٹی انداز کا ہے جبکہ ایک ٹائپ کراس اسٹار ہے جس میں۱۶؍ انچ ایلومینیم پہیے دیئے گئے ہیں۔ایک اور قسم لیوکس میں خاص چمڑے کی سیٹیں موجود ہیں اور پلاٹینم کروم پلیٹنگ موجود ہے۔پہلے ای : ایچ ای وی ماڈل سے ہٹ کر نئی فٹ ہونڈا کی پہلی گاڑی ہے جس میں کنکٹ آن بورڈ کمیونیکشن سسٹم دیا گیا ہے۔اس سسٹم کی بدولت صارفین گاڑی کے کچھ افعال کو دور سے اسمارٹ فون سے بھی کنٹرول کرسکیں گے اور حادثے کی صورت میں خودکار طور پر ایمرجنسی سروسیز سے رابطہ ہوگا۔ گاڑی میں ایک وائیڈ ویو کیمرا ہوگا جو کہ ہونڈا سینسنگ ایڈوانسڈ سیفٹی سسٹم میں نیا اضافہ ہے تاکہ گاڑی میں بیٹھنے والوں کے تحفظ کا زیادہ خیال رکھا جاسکے۔ اسی طرح نیا ایل سی ڈی ٹچ اسکرین پینل دیا گیا ہے جس میں وائی فائی ہاٹ اسپاٹ بھی شامل ہے۔یہ نئی گاڑی فروری۲۰۲۰ء میں جاپان میں فروخت کے لئے پیش کی جائے گی اور قیمت کا اعلان بھی اسی وقت ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK