Inquilab Logo

پہاڑوں پر کیسے کریں محفوظ ڈرائیونگ

Updated: December 28, 2019, 8:16 PM IST | Sajan Chauhan | New Delhi

دسمبر کے موسم میں زیادہ تر پہاڑی علاقوں میں برف گرتی ہے، جس کے باعث لاکھوں سیاح پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔ اگر آپ بھی پہاڑوں کی سیر کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں اور کار سے جانے کا ارادہ ہے تو ہم آپ کو اس کے لئے کچھ خاص مشورے دے رہے ہیں جن پر عمل کرکے آپ کو کسی بھی قسم کی دقت یا پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

پہاڑی علاقوں میں ڈرائیونگ
پہاڑی علاقوں میں ڈرائیونگ

 دسمبر کے موسم میں زیادہ تر پہاڑی علاقوں میں برف گرتی ہے، جس کے باعث لاکھوں سیاح پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔ اگر آپ بھی پہاڑوں کی سیر کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں اور کار سے جانے کا ارادہ ہے تو ہم آپ کو اس کے لئے کچھ خاص مشورے دے رہے ہیں جن پر عمل کرکے آپ کو کسی بھی قسم کی دقت یا پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ پہاڑوں پر ڈرائیونگ کرنا عام راستوں کے مقابلے بہت الگ ہوتا ہے، جس کے باعث ڈرائیور کو خاص دھیان پڑتا ہے۔ 
ٹور سے قبل کار کی سروس کروالیں
 اگر آپ پہاڑوں پر کار سے جانے کا منصوبہ بنارہے ہیں تو سب سے پہلے کار کی سروس کروالیجئے۔ جس سے کار کا انجن ایکدم تازہ دم محسوس کرے گا اور اچھی کارکردگی پیش کرے گا۔ 
ٹائروں کا دھیان رکھیں
 پہاڑوں پر ڈرائیونگ کرنے کے لئے کاروں کے ٹائر کی گرفت بہت زیادہ معنی رکھتی ہے۔ اگر آپ بھی اپنی کار سے پہاڑوں  پر جانے کا پلان کررہے ہیں تو سب سے پہلے یہ جانچ لیں کہ ٹائرس کیسے ہیں، کہیں زیادہ گھسے ہوئے ہیں تو نہیں۔ اگر ایسا ہے تو ٹائر بدل لیجئے کیونکہ پہاڑوں پر اس سے کار کے پھسلنے کا خطرہ رہتا ہے اور آپ کوبڑی پریشانی یا کسی قسم کے حادثہ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اور ہاں اپنے ساتھ اضافی ٹائر(اسٹیپنی) رکھنا نہ بھولیں، اس کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ 
لائٹس کا دھیان
 پہاڑوں پر سردیوں کے موسم میں سب سے زیادہ کہرا ہو جاتا ہے، تو ایسے میں  یہ دھیان بہت زیادہ ضروری ہے کہ کار کی لائٹس بالکل ٹھیک ہے یا نہیں۔ اگر لائٹس ٹھیک نہیں ہے یا تھوڑی بہت دقت ہے تو اسے ٹھیک کروالیجئے اور اس کے بعد ہی پہاڑوں پر ڈرائیونگ کرنے کے بارے میں سوچیں۔ 
 اس کے علاوہ اپنے ٹول باکس میں عمومی اوزار(پانا، اسکرو ڈرائیور اور دیگر سامان) بھی برابر ہیں یا نہیں اس کی تشفی کرلیں۔  ساتھ ہی ایک کین ڈیزل /پیٹرول کا بھی رکھیں تاکہ خدانخواستہ اگر آپ کی  گاڑی کا ایندھن ختم ہوجاتا ہے تو اسے ہنگامی طور پر استعمال کرتے ہوئے قریبی پیٹرول پمپ تک جایا جاسکے۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK