Inquilab Logo

ہیونڈائی نے سیڈان الانٹرا پیش کی

Updated: December 12, 2019, 5:57 PM IST | New Delhi

ہیونڈائی موٹر انڈیا نے ملک کی پہلی کنیکٹیڈ اور ہائی ٹیکنالوجی پریمیم سیڈان نئی’ الانٹرا۲۰۱۹‘لانچ کی ہے۔ اس میں پریمیم ڈیزائن کے ساتھ ہیونڈائی کا بلیو لنک فیچر بھی شامل کیا ہے۔

ہیونڈائی سیڈان الانٹرا۔ تصویر: جاگرن
ہیونڈائی سیڈان الانٹرا۔ تصویر: جاگرن

 نئی دہلی (ایجنسی):ہیونڈائی موٹر انڈیا نے ملک کی پہلی کنیکٹیڈ اور ہائی ٹیکنالوجی پریمیم سیڈان نئی’ الانٹرا۲۰۱۹‘لانچ کی  ہے۔ اس میں پریمیم ڈیزائن کے ساتھ ہیونڈائی کا بلیو لنک فیچر بھی شامل کیا ہے۔ کمپنی نے اسے چار ویریئنٹ میں لانچ کیا ہے۔ جس میں اس کی ابتدائی قیمت ۱۵ء۸۹؍لاکھ روپے ہے جوکہ ۲۰ء۳۹؍ لاکھ روپے (ایکس شوروم دہلی ) تک جاتی ہے۔ نئی ۲۰۱۹ء الانٹرا میں جدید اور پرکشش بیرونی ڈیزائن دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ میں اس نئی فرنٹ گِرِل ، ڈائنامک ہیڈلیمپ اور ٹیل لیمپ ، کُوپے رُوف لائن اور نئے فرنٹ بمپر ڈیزائن دیا ہے۔ اس کے علاوہ اس کے فرنٹ میں نئی ہیگژنل گِرِل دی گئی ہے اور اس کا سائیڈ پروفائل کافی مضبوط ہے ۔ اندرونی حصے کی بات کریں تو اس میں نیا انسٹرومنٹ کلسٹر کے ساتھ ملٹی انفارمیشن ڈسپلے دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پریمیم فیچرس کے طور پر وائر لیس فون چارجر، فرنٹ وینٹی لیٹیڈ سیٹیں، اسپورٹی فرنٹ ڈیزائن، ٹِلٹ اور ٹیلی اسکوپک اسٹیئرنگ وہیل ، آٹو کروز کنٹرول اور دیگر فیچر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK