Inquilab Logo

سردیوں میں  کار کا مائیلیج متاثر ہوتا ہے اسلئے ان ۳؍باتوں پر توجہ دیں

Updated: November 14, 2020, 7:15 AM IST | Inquilab Desk | Mumbai

 موسم سرما کا آغا زہوچکا ہے۔خنک و یخ بستہ ہواؤں جہاں  انسانوں و جانوروں  کو ٹھٹھرادیتی ہیں وہیں یہ مشینوں  پر بھی کچھ حد تک اثرانداز ہوتی ہیں ۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 موسم سرما کا آغا زہوچکا ہے۔خنک و یخ بستہ ہواؤں جہاں  انسانوں و جانوروں  کو ٹھٹھرادیتی ہیں وہیں یہ مشینوں  پر بھی کچھ حد تک اثرانداز ہوتی ہیں ۔ کار ایکسپرٹ کے بقول سردی کے موسم میں  کاروں کا مائیلیج متاثر ہوتا ہے ۔ اس مضمون میں ہم اسی حوالے سے کچھ مشورے پیش کررہے ہیں جن سے آپ کو اپنی کار کا مائیلیج برقرار رکھنے میں  مدد مل سکتی ہے ۔
پارکنگ پر دھیان دیں 
 سردی کے موسم میں کار کو کھلی جگہ پرکھڑی کرنے سے گریز کریں ۔ بہتر یہ ہے کہ کار پارک کرنے کیلئے شیڈ یا پھر بیسمینٹ پارکنگ کو ترجیح دیں ۔ کھلی جگہ میں  کار کھڑی کرنے سے ہوتا یہ ہے کہ انجن کافی ٹھنڈا ہوجاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے کار اسٹارٹ ہونے میں مسئلہ ہوتا ہے ۔ ایسے میں انجن کی کھپت زیادہ ہوتی ہے۔
بیٹری کی صحت کابھی خیال رکھیں 
 کار مالکان کو اپنی کارکی بیٹری پر بھی خاص توجہ دینی چاہئے۔ کیونکہ اگر بیٹری ڈسچارج ہوئی تو ایسے میں کار کو اسٹارٹ کرنے میں مسئلہ درپیش ہوتا ہے ۔ بیٹری کو درست حالت میں  رکھیں اور سردی کے موسم میں لمبے سفر سے پہلے بیٹری کی جانچ ضرور کروالیں ۔
انجن آئل تبدیل کروائیں 
 موسم سرما میں کار کے انجن آئل پر بھی دھیان دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ آئل اگر زیادہ پرانا ہو گیا تو اسے فوراً تبدیل کروالیں ۔ پرانا آئل انجن کی صحت کیلئے ٹھیک نہیں ہے ۔ اس سے کار کا مائیلیج بھی متاثر ہوتا ہے ۔ 

 

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK