Inquilab Logo

وہاٹس ایپ ڈارک موڈ کیلئے خصوصی وال پیپر متعارف

Updated: February 10, 2020, 3:56 PM IST | Agency

وہاٹس ایپ نے گزشتہ ماہ ڈارک موڈ فیچر کو اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں متعارف کرا دیا تھا جس کا وعدہ اس نے ۲۰۱۸ءمیں کیا تھا اور صارفین کو بھی اس کا شدت سے انتظار تھا۔ اور اب ڈارک موڈ کے حوالے سے واٹس ایپ میں ایک اور اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اس میں ڈارک سولڈ وال پیپرز کا اضافہ کردیا گیا ہے جو کہ ابھی تمام صارفین کو دستیاب ہے۔

وہاٹس ایپ ڈارک موڈکیلئے خصو صی وال پیپر متعارف ۔ تصویر : آئی این این
وہاٹس ایپ ڈارک موڈکیلئے خصو صی وال پیپر متعارف ۔ تصویر : آئی این این

 وہاٹس ایپ نے گزشتہ ماہ ڈارک موڈ فیچر کو اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں متعارف کرادیاتھاجس کا وعدہ اس نے ۲۰۱۸ءمیں کیا تھا اور صارفین کو بھی اس کا شدت سے انتظار تھا۔اور اب ڈارک موڈ کے حوالے سے واٹس ایپ میں ایک اور اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اس میں ڈارک سولڈ وال پیپرز کا اضافہ کردیا گیا ہے جو کہ ابھی تمام صارفین کو دستیاب ہے۔یہ بات وہاٹس ایپ میں اپ ڈیٹس پر نظر رکھنےوالی سائٹ WABetaInfo نے ایک رپورٹ میں بتائی۔اس اپ ڈیٹ سے صارفین چیٹ وال پیپرز میں۶؍نئےڈارک رنگوں کو وال پیپر کے طور پر استعمال کرسکیں گے۔اس نئے اضافے سے ڈارک موڈ کو زیادہ بہتربنانے میں مدد مل سکے گی کیونکہ اگر ڈارک موڈ کے ساتھ ہلکے رنگوں کے وال پیپر ان ایبل ہوں تو اسکرین کی روشنی برائٹ ہی رہتی ہے اور ڈارک تھیم کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔گہرے رنگوں کےوال پیپرز سے ڈارک موڈ میں واٹس ایپ چیٹس زیادہ بہتر نظر آئیں گی۔ویسے تو یہ فیچر اب بھی تمام صارفین کو دستیاب ہے مگر اس میں یہ نئے۶؍ گہرے رنگ موجود نہیں۔مثال کے طور پر وہاٹس ایپ وال پیپرکےنئے کلر آپشنز کے لیے سیٹنگز میں جاکر چیٹس اور وہاں چیٹ وال پیپر اور پھر سولڈ کلرز میں جاکر آپ اپنے وال پیپرکا رنگ منتخب کرسکتے ہیں یا اپنی پسند کی تصویر استعمال کرسکتے ہیں۔جیسا اوپر درج کیا جا چکا ہے کہ ڈارک موڈ سیٹنگ اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن میں موجود ہے۔اس فیچرکی بدولت صارفین کو لائٹ یا ڈارک تھیم کو منتخب کرنے کا موقع ملے گا جبکہ سسٹم ڈیفالٹ تھیم سے بھی ایسا ممکن ہوسکے گا اگر اینڈرائیڈ۹؍یا اس کے بعد کا آپریٹنگ سسٹم والا فون استعمال کررہے ہوں تو۔

whatsapp Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK