Inquilab Logo

صارفین کی سہولت کیلئے واٹس ایپ پر تین نئے فیچرز

Updated: May 08, 2023, 3:32 PM IST | San Francisco

اس بار واٹس ایپ نے نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں جن میں پولز کو اپڈیٹ کیا گیا ہے اور کیپشن کے ساتھ دستاویزات کو آگے بھیجنا شامل ہیں۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کیلئے تین نئے فیچرز متعارف کروا دیے ہیں۔اس بار واٹس ایپ نے نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں جن میں پولز کو اپڈیٹ کیا گیا ہے اور کیپشن کے ساتھ دستاویزات کو آگے بھیجنا شامل ہیں۔ نومبر۲۰۲۲ء میں واٹس ایپ نے پولنگ کا نیا فیچر متعارف کیا تھا، اب رواں ماہ اسے مزید اپڈیٹ کیا گیا ہے۔ اس فیچر کے تحت آپ واٹس ایپ پولز میں کسی فرد کو محض ایک ووٹ دینے تک محدود کرسکتے ہیں۔اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے پول کو پوسٹ کرنے سے قبل آپ کو ملٹی پل آنسرز کے آپشن کو ڈِس ایبل کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ جب دیگر لوگ آپ کے پوسٹ کئے گئے پول پر ووٹ دیں گے تو آپ کو ایک نوٹیفیکیشن موصول ہوگا، اس نوٹیفیکیشن میں یہ بھی پتہ چل سکے گا کہ کتنے لوگوں نے ووٹ دیا ہے۔
 واٹس ایپ پر ایک اور نئے فیچر میں بہتری لائی گئی ہے، پہلے آپ واٹس ایپ پر تصاویر اور ویڈیوز فوری فارورڈ کرتے تھے، اس دوران جسے آپ تصویر یا ویڈیو فارورڈ کررہے ہیں وہ  براہ راست چیٹ میں سینڈ ہوجاتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، کیونکہ اگر آپ کسی دوسرے صارف کو تصویر یا ویڈیو یا دستاویز فارورڈ کرنا چاہتے ہیں تو دوسرے صارف کی چیٹ میں یہ تصاویر اور ویڈیو فارورڈ ہونے سے قبل آپ اس پر کیپشن  بھی لکھ سکتے ہیں۔واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی کو بہتر طریقے سے کنٹرول کرنے اور نامعلوم نمبر سے کال آنے پر پریشانی سے بچنے کے لیے ایک نیا ٹول پیش کیا گیا ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے اس نئے آپشن کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا جس میں دکھایا گیا کہ آپ واٹس ایپ سیٹنگز میں پرائیویسی پر کلک کرکے اس آپشن کا استعمال کرسکتے ہیں۔نامعلوم افراد کی جانب سے آنے والے فون کال کے نمبر کو آپ silence unknown calls پر کلک کرکے ان کی کالز کو mute کرسکتے ہیں۔تاہم یہ نمبرز آپ کی کالز لسٹ یا نوٹیفیکیشن پر دکھائی دیں گے۔

whatsapp Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK