Inquilab Logo

ہیروسُپر اسپلینڈر کا بی ایس ۶؍ ماڈل لانچ

Updated: February 29, 2020, 4:07 PM IST | Agency

 ہیرو موٹو کارپ نے ہندوستانی بازار میں اپنی مقبول عام موٹر سائیکلوں میں سے ایک’سپر اسپلینڈر‘ کا بی ایس ۶؍ ماڈل لانچ کیا ہے۔

ہیروسُپر اسپلینڈرکا بی ایس ۶؍ ماڈل لانچ ۔ تصویر : آئی این این
ہیروسُپر اسپلینڈرکا بی ایس ۶؍ ماڈل لانچ ۔ تصویر : آئی این این

 نئی دہلی : ہیرو موٹو کارپ نے ہندوستانی بازار میں اپنی مقبول عام موٹر سائیکلوں میں سے ایک’سپر اسپلینڈر‘ کا بی ایس ۶؍ ماڈل لانچ کیا ہے۔ اس نئی موٹر سائیکل کے سیلف ڈرم الائے وہیل ماڈل کی ابتدائی قیمت ۶۷؍ہزار ۳۰۰؍ روپے ہے جبکہ سیلف ڈِسک الائے وہیل ویریئنٹ کی ابتدائی قیمت ۷۰؍ہزار ۸۰۰؍ روپے ہے ۔  اس میں ۱۲۵؍ سی سی کا بی ایس ۶؍ فیول انجکشن انجن دیا گیا ہے جوکہ ایکس سینس ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ یہ انجن ۷۵۰۰؍ آرپی ایم پر ۱۰ء۷۳؍ ایچ پی کی پاور اور ۶؍ہزار آرپی ایم پر ۱۰ء۶؍ این ایم کا ٹورک پیدا کرتا ہے ۔ یہ نئے ۵؍ اسپیڈ گیئر باکس سے لیس ہے۔ اس بائیک میں آئی تھری ایس ٹیکنالوجی دی گئی ہے ۔ اس میں پہلی بار ۲۴۰؍ ایم ایم فرنٹ ڈسک بریک دیا گیا ہے اور ریئر میں ۱۳۰؍ ایم ایم ڈرم بریک دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی بائیک میں سی بی ایس ٹیکنالوجی بھی دی گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK