Inquilab Logo

موپیڈ لانچ : ٹی وی ایس ایکس ایل ۱۰۰؍ بی ایس ۶؍ انجن کیساتھ پیش

Updated: March 28, 2020, 9:11 AM IST | New Delhi

 ٹی وی ایس موٹر کمپنی نے ہندوستانی بازار میں اپنی موپیڈ ایکس ایل ۱۰۰؍ کا بی ایس ماڈل لانچ کردیا ہے۔ کمپنی نے اس اس خوبصورت موپیڈ کی ابتدائی قیمت ۴۳؍ہزار ۸۸۹؍ روپے رکھی ہے۔ 

TVS XL 100. Photo : INN
ٹی وی ایکس ایل ۱۰۰۔ تصویر: آئی این این

 ٹی وی ایس موٹر کمپنی نے ہندوستانی بازار میں اپنی موپیڈ ایکس ایل ۱۰۰؍ کا بی ایس ماڈل لانچ کردیا ہے۔ کمپنی نے اس اس خوبصورت موپیڈ کی ابتدائی قیمت ۴۳؍ہزار ۸۸۹؍ روپے رکھی ہے۔ 
انجن اور تکنیکی استعداد
 بی ایس ۶؍ایکس ایل ۱۰۰؍ میں کمپنی نے ۹۹ء۷؍ سی سی موٹر کردی ہے جو کہ اب فیول انجیکٹیڈسسٹم کے ساتھ آتی ہے۔ یہ انجن ۶؍ہزار آرپی ایم پر ۴ء۳؍ بی ایچ پی کی پاور اور ۳۵۰۰؍ آرپی ایم ۶ء۵؍ این ایم کا ٹورک جنریٹ کرتا ہے۔ بی ایس ۴؍ ماڈل کے مقابلے اس کے انجن اور پاور آؤٹ پُٹ میں  کسی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں  ہے۔ یہ موپیڈ تینوں  ویریئنٹ ہیوی ڈیوٹی آئی ۔ٹچ اسٹارٹ، ہیوی ڈیوٹی آئی ٹچ اسٹارٹ اسپیشل ایڈیشن اور ٹاپ اسپیک کمفرٹ آئی ٹچ اسٹارٹ ماڈل دیا ہے ۔ 
اس میں کون سی تبدیلیاں  کی گئی ہیں 
 اسٹائل اور ڈیزائن کی بات کریں تو یہ بی ایس فور ماڈل جیسا ہی ہے، لیکن اس کا وزن بی ایس فور ماڈل کے مقابلے ۱ء۵؍کلوگرام زیادہ ہوکر ۸۵ء۵؍کلوگرام ہوگیا ہے۔ بی ایس فور ماڈل کا وزن ۸۴؍کلوگرام تھا۔ کمپنی کا کہناہے کہ ٹی وی ایس ایکس ایل ۱۰۰؍ میں  بہتر پِک اَپ اور آ ن بورڈ ڈائگونسٹک انڈیکیٹر دیا گیا ہے۔ فیچر کے طور پر انٹی گریٹیڈ اسٹارٹر جنریٹر دیا گیا ہے جو کہ ایکس ایل ۱۰۰؍ میں ۲۰۱۸ء میں  پیش کیا گیا تھا اس موپیڈ میں  ایک یو ایس بی چارجنگ پوائنٹ بھی دیا ہے جس کے باعث موبائل فونز چارج کرسکتے ہیں ۔
 معلوم ہوکہ بی ایس فور ماڈل کے مقابلے قیمتوں میں تقریباً ۳۵۰۰؍روپے کی بہتری دیکھی گئی ہے۔ بی ایس ۶؍ ٹی وی ایس ایکس ایل ۱۰۰؍ ہیوی ڈیوٹی آئی ٹچ اسٹارٹ کی قیمت ۴۳؍ہزار ۸۸۹؍ روپے رکھی ہے۔ جبکہ ہیوی ڈیوٹی آئی ٹچ اسٹارٹ ایس ای کی قیمت ۴۳؍ہزار۹۹۴؍روپے اور کمفرٹ آئی ٹچ اسٹارٹ کی قیمت ۴۴؍ہزار ۶۱۴؍روپے رکھی گئی ہے۔ یہ سبھی قیمتیں ایکس شوروم ہیں ۔

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK