• Sun, 20 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رینو نے کویڈ ہیچ لانچ کر دی

Updated: December 12, 2019, 6:02 PM IST | New Delhi

رینو نے ہندوستانی بازار میں اپنی مقبول عام ہیچ بیک کویڈ کا فیس لفٹ ماڈل لانچ کیاہے۔ اس کار کی ابتدائی ایکس شوروم قیمت ۲ء۸۳؍ لاکھ روپے ہے۔ کویڈ فیس لفٹ کو ۵؍ ویرئنٹ میں دستیاب کرایا جائےگا۔

رینو کی ہیچ بیک کار کویڈ۔ تصویر: جاگرن
رینو کی ہیچ بیک کار کویڈ۔ تصویر: جاگرن

 نئی دہلی (ایجنسی):رینو نے ہندوستانی بازار میں اپنی مقبول عام ہیچ بیک کویڈ کا فیس لفٹ ماڈل لانچ کیاہے۔ اس کار کی ابتدائی ایکس شوروم قیمت ۲ء۸۳؍ لاکھ  روپے ہے۔ کویڈفیس لفٹ کو ۵؍ ویرئنٹ میں دستیاب کرایا جائےگا۔ یہ دو پیٹرول انجن ویرئنٹ میں آئے گی ۔ کمپنی نے اس کی لانچنگ کے ساتھ ہی اس کی پری بکنگ بھی شروع کردی ہے ۔ نئی کویڈ میں پرانے ماڈل کے جیسا ہی پیٹرول انجن ملے گا۔ اس میں ۰ء۸؍ لیٹر پیٹرول انجن دیا ہے۔ جس کا پاور ۵۴؍ ایچ پی ہے ۔ وہیں ۱ء۰؍ لیٹر پیٹرول انجن کا پاور ۶۸؍ ایچ پی ہے ۔ دونوں انجن ۵؍ اسپیڈ مینوئل گیئر باکس سے لیس ہے۔ ۱ء۰؍ لیٹر انجن میں آٹومیٹک گیئرباکس بھی سیٹ اَپ کیا گیا ہے ۔ کار کا انجن بی ایس فور اسٹینڈرڈ ہے۔ اس نئی گاڑی میں کئی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK