Inquilab Logo

روداد کامیابی : کرلا کا نوجوان جو ناسا میں بطور سائنسداں کام کررہا ہے

Updated: January 05, 2023, 10:55 AM IST | Vinod Kumar Menon | Kerala

کرلا کے مسرانی لین کے رہنے والے ۲۸؍ سالہ جے کمار ویدیہ نامی سائنسداں نے ناسا میں کام کرنے کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کردیا ہے۔جے کمار، میری لینڈ میں واقع نیشنل ایئروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کی اسپیس ریسرچ لیباریٹری میں مریخ اور چاند کے مشن کیلئے کام کررہے ہیں۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

کرلا کے مسرانی لین کے رہنے والے ۲۸؍ سالہ جے کمار ویدیہ نامی  سائنسداں نے ناسا میں کام کرنے کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کردیا ہے۔جے کمار، میری لینڈ میں واقع نیشنل ایئروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کی اسپیس ریسرچ لیباریٹری میں مریخ اور چاند کے مشن کیلئے کام کررہے ہیں۔ 
 جے کمار کا کرلا سے امریکہ تک کا سفر ترغیب و تحریک سے بھرپور ہے۔ جے کمارکا بچپن مشکلات سے بھرا رہا۔ اس کی مطلقہ والدہ نے چھوٹی موٹی ملازمت کرکے کسی طرح گھر کا خرچ چلاتی تھیں۔ اسے  پڑھائی کرنے کیلئے اسٹریٹ لائٹ کے نیچے بیٹھنا پڑتا کیونکہ گھر     8x10 کا ہی تھا۔  خستہ معاشی حالات کے سبب تعلیمی اخراجات کا بھی مسئلہ تھا، لیکن جے کمار نے ہمت نہیں ہاری۔ پڑھائی میں امتیازی نمبرات لاکر مختلف اسکالرشپ حاصل کرتے گئے اور اپنا یہ سفر جاری رکھا۔انہیں ۱۶؍ مختلف تنظیموں کی جانب سے مالی مددحاصل ہوئی۔   جے کمار ۱۵؍ اگست ۲۰۱۹ء کو پی ایچ ڈی کیلئے امریکہ  گئے تھے۔ وہاں جے کمار نے یونیورسٹی آف ورجینیا میں داخلہ لیا اور اپنی تعلیم مکمل کرکے مئی ۲۰۲۲ء میں ناسا میں کل وقتی ملازمت کے اہل بن گئے۔ جے کمار نے گریجویشن ریسرچ ’’ڈیزائننگ الیکٹرانک سرکٹس ٹو سالو کمپیوٹیشنلی انٹرایکٹیبل این پی ہارڈ ہارڈ پرابلیمس اینڈ بلڈنگ فیرو الیکٹرک نان وولاٹائل میموریز‘‘ کے موضوع پر تحقیق کی ہے۔ جے نے بتایا کہ ’’ یونیورسٹی آف ورجینیا میں گریجویشن کے دوسرے سال میں میرا انتخاب ناسا کے گوڈارڈ اسپیس فلائٹ سینٹر کے ایک پروجیکٹ کیلئے ہوا۔کچھ وقت  کے بعد میں نے یہ پروجیکٹ چھوڑدیا اور ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرلی  ۔ ماسٹرز کے بعد مجھے ناسا کی جانب سے  گوڈارڈ سینٹر میں کل وقتی ملازمت کی پیشکش آئی  تو میں نے قبول کرلی۔ میں مریخ اور چاند کے لئے بنائے جانے والے ماس اسپیکٹرومیٹرس کے پروجیکٹ سے منسلک ہوں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK