Updated: April 19, 2025, 5:31 PM IST
| New Delhi
انڈین ایئرفورس کے کیپٹن شوبھانشو شکلامئی ۲۰۲۵ء میں ’’ایکسم اسپیس‘‘ کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جاکر ہندوستانی کی خلائی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل طے کریں گے۔اس مشن کی قیادت ناسا کی سابق خلا باز پیگی ونٹسن کریں گی جبکہ شکلاپائلٹ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔
دائیں جانب شوبھانشو کی ٹیم اور بائیں جانب آئی اے ایف کے کیپٹشن شوبھانشو شکلا۔ تصویر: ایکس
انڈین ایئرفورس (آئی اے ایف) کے کیپٹن شھو بھانشو شکلا، مئی میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جاکر ملک کیلئے ایک تاریخی سنگ میل طے کریں گے۔ ’’ایکسم اسپیس‘‘ کے ذریعے تیار کردہ اس مشن کی قیادت ناسا کے سابق خلا باز پیگی ونٹسن کریں گی اور شکلا پائلٹ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔
ناسا کی پریس ریلیز میں کہا گیاہے کہ ’’ایکسم مشن ۴؍ کا عملہ اسپیس ایکس کے ڈریگن اسپیس کرافٹ میں سوار ہوگا اور اسپیس اسٹیشن کا سفر کرے گا۔ اس سفر پر جانے کے بعد نجی خلا باز مداری لیباریٹری میں ۱۴؍ دن گزاریں گے، وہاں وہ سائنس، آؤٹ ریچ اور کمرشیل سرگرمیوں پر مبنی مشن کا انعقاد کریں گے۔ اس مشن کے ذریعے ناسا اور ہندوستانی خلائی ایجنسی (اسرو) کی مشترکہ کوششوں سے اسروکے پہلے سائنسداں کو خلائی اسٹیشن بھیجا جائے گا۔‘‘ یورپی یونین ایجنسی کے پولینڈسےتعلق رکھنےو الے خلا باز سواووش اوز نینسکی اور ہنگری سے تعلق رکھنے والے تیبور کپو بھی اس مشن میں شامل ہوں گے۔یہ دونوں اپنے خلائی اسٹیشن کا سفر کرنے والے اپنے ممالک کے پہلے سائنسداں ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: مصطفیٰ آباد، دہلی: ۴؍ منزلہ عمارت گرگئی، ۴؍ کی موت، متعدد ملبے تلے پھنسے ہیں
ہم خلائی سفر میں تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار ہیں
مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ’’بین الاقوامی خلائی مشن، جو اگلے ماہ اپنے سفر پر نکلے گا، میں ہندوستانی خلا بازبھی ہوں گے۔ہندوستانی خلائی سفر میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار ہے۔ گگن یان مشن، آئی ایس ایس مشن اور گرما میں کئے جانے والے دیگرلانچس کے ذریعے ہندوستانی اپنے خلائی خوابوں کی تعبیر پانے والے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ’’ملک میں سماجی انصاف کو شدید چیلنج لاحق ہے‘‘
شوبھانشو شکلا کون ہیں؟
شوبھانشو شکلا انڈین ایئرفورس (آئی اے ایف) کے کیپٹن ہیں جو لکھنو میں پید ا ہوئے تھے۔ ۲۰۰۶ء میں انڈین ایئرفورس میں شامل ہونے سے قبل انہوں نے پونے کے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سے تعلیم حاصل کی تھی۔ مارچ ۲۰۲۴ء میں انہیں گروپ کیپٹن کے عہدے پر ترقی دے دی گئی تھی اور انہیں ۲؍ہزار سے زائد پروازوں کا تجربہ ہے۔ یہ آئی اے ایف میں ٹیسٹ پائلٹ تھے۔ انہوں نے بہت سے ایئرکرافٹ اڑائے ہیں جن میں ایس یو۳۰؍ ایم کے آئی، ایم آئی جی ۲۱، ایم آئی جی ۲۹، جیگوار اور ہواک وغیرہ قابل ذکر ہیں۔