Inquilab Logo

سیمسنگ گلیکسی اے ۵۱؍ آج لانچ ہوگا

Updated: January 29, 2020, 11:45 AM IST | Agency

سیمسنگ کا نیا فون’گلیکسی اے ۵۱‘ آج (۲۹؍جنوری کو ) لانچ ہوگا۔ اسے سب سے پہلے ویت نام میں لانچ کیا گیا تھا۔ اس نئے فون کے ڈیزائن کی بات کریں تو اس میں انفنٹی او ڈسپلے (پنچ ہول ڈیزائن) ہوگا، ساتھ ہی تصویر کشی کیلئے پچھلے میں ۴؍ ریئر کیمرے دئیے جائیں گے۔

سیمسنگ گیلیکسی اے ۵۱ ۔ تصویر : آئی این این
سیمسنگ گیلیکسی اے ۵۱ ۔ تصویر : آئی این این

 سیمسنگ کا نیا فون’گلیکسی اے ۵۱‘ آج(۲۹؍جنوری کو ) لانچ ہوگا۔ اسے سب سے پہلے ویت نام میں لانچ کیا گیا تھا۔  اس نئے فون کے ڈیزائن کی بات کریں تو اس میں انفنٹی او ڈسپلے(پنچ ہول ڈیزائن) ہوگا، ساتھ ہی تصویر کشی کیلئے پچھلے میں ۴؍ ریئر کیمرے دئیے جائیں گے۔  یہ گلیکسی اے ۵۰؍ کا اَپ گریڈ ورژن ہے۔ حالانکہ ٹویٹ کے ساتھ سیمسنگ کی ویب سائٹ کا جو لنک دیا گیا ہے اس پر کلک کرنے کے بعد آپ کو اوپر لنک میں گلیکسی اے۵۱۷۱؍ایک ساتھ لکھا نظر آئے گا۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ سیمسنگ ہندوستان میں گلیکسی اے ۵۱؍ کے ساتھ گلیکسی اے ۷۱؍ بھی لانچ کرسکتی ہے ۔ گلیکسی اے۷۱؍ کی ابتدائی قیمت لگ بھگ ۲۹؍ہزار روپے ہوسکتی ہے ۔ جبکہ  سیمسنگ گلیکسی اے ۵۱؍ کی ہندوستان میں قیمت اندازاً ۲۲؍ہزار ۹۹۰؍روپے ہوسکتی ہے۔ حالانکہ سیمسنگ نے ابھی گلیکسی اے ۵۱؍ کی ہندوستان میں قیمت سے پردہ نہیں اٹھایا ہے ۔ یاد رہے کہ ویت نام میں سیمسنگ گلیکسی اے ۵۱؍ کے ۶؍ جی بی ریم اور ۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج کے ماڈل کی قیمت ۷۹۹۰۰۰۰؍ویتنامی ڈونگ(۲۴؍ہزار ۶۰۰؍روپے) تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK