Inquilab Logo

طاقتور بیٹری اورریورس چارجنگ فیچر سے لیس سیمسنگ گلیکسی ایم ۳۱؍ فون لانچ

Updated: August 03, 2020, 7:02 AM IST | Agency

سیمسنگ نے اپنی گلیکسی ایم سیریز کا نیا اسمارٹ فون ایم۳۱؍ ایس متعارف کرایا ہے

Samsung Smartphone - Pic : INN
سیمسنگ اسمارٹ فون ۔ تصویر : آئی این این

سیمسنگ  نے اپنی گلیکسی ایم سیریز کا نیا اسمارٹ فون ایم۳۱؍ ایس متعارف کرایا ہے۔ اس سیریز میں یہ پہلافون ہےجس میں ۶ء۵؍ انچ کا انفٹنی او ایس امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ اس میں ۶؍ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جس کیلئے ۲۵؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کیا گیا ہے۔ خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں  ’ریورس چارجنگ ‘ سپورٹ  بھی دیا جارہا ہے جس کی بدولت آپ اس فون سے دوسرا فون بھی چارج کرسکتے ہیں۔ اس فون میں  فنگر پرنٹ اسکینر سائیڈ میں دیا گیا ہے۔ ایم ۳۱؍ ایس میں کمپنی کا اپنا ایکسینوس ۹۶۱۱؍  پروسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ۶؍ سے۸؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔کمپنی کے مطابق فون میں ریورس چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے اور اس سے دیگر ڈیوائسز کو بھی چارج کیا جاسکتا ہے یعنی اسے پاور بینک کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔اینڈرائیڈ۱۰؍ آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج سیمسنگ کے ون یو آئی کور۲ء۱؍ سے کیا گیا ہے۔فون کے بیک پر مین کیمرا۶۴؍ میگا پکسل کا ہے۔اسی طرح۱۲؍ میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا،۵؍میگا پکسل میکرو شوٹس اور۵؍ میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرا دیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق فون میں سنگل ٹیک موڈ دیا گیا ہے جو شٹر بٹن کو ایک بار دبانے پر۱۰؍ تصاویر اور ویڈیوز ریکارڈ کرنے میں مدد دیتا ہے۔فون کا سیلفی کیمرا۳۲؍ میگا پکسل کا ہے۔یہ فون ۶؍اگست سے فروخت کیلئے پیش کیاجائے گا۔اس کے۶؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت۱۹؍ہزار ۴۹۹؍روپے جبکہ۸؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت۲۱؍ہزار ۴۹۹؍روپے ہوگی

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK