Inquilab Logo

اسکوڈا کوڈیاک : طاقتور انجن،جدید فیچر اور عمدہ کارکردگی کا پیکیج

Updated: January 22, 2022, 1:31 PM IST | Anir Baan Mitra | Mumbai

یہ کار اپنے دام، خصوصیات اور سہولیات کے لحاظ سے اپنے زمرے میں  فورچیونر جیسی گاڑیوں پر بھاری پڑسکتی ہے

Skoda Kodiaq.Picture:INN
اسکوڈا کوڈیاک۔ تصویر: آئی این این

 کیا آپ ۷؍ سیٹوں والی پریمیم اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکل (ایس یو وی) کی تلاش میں ہیں؟ اور آپ فورچیونر اور گلوسٹر جیسی کاریں نہیں لینا چاہتے ہیں ؟ توپھر  اسکوڈا کی حال ہی میں لانچ کی گئی ایس یو وی کار ’کوڈیاک‘ آپ کے لئے بہترین متبادل ثابت ہوسکتی ہے ۔ خیال رہے کہ اسکوڈا کوڈیاک ۲؍ سال بعد ہندوستانی بازار میں اپنے  اَپ ڈیٹیڈ ورژن کے ساتھ پیش کی جارہی ہے۔ اس کار کا نیا ماڈل ہم نے حال ہی آزمایا ۔ اس کی ٹیسٹ ڈرائیو کا حال اور کچھ اہم باتیں اس مضمون میں پیش کررہے ہیں۔

انجن ایسا ہے

 اس فیس لفٹ کار میں سب سے بڑی تبدیلی انجن میں کی گئی ہے۔  اس کے ڈیزل انجن کو پیٹرول سے تبدیل کردیا گیا ہے۔ آؤٹ پٹ کی بات کریں تو انجن ۱۹۰؍ہارس پاور اور۳۲۰؍این ایم کا ٹورک پیدا کرتا ہے ۔ انجن کو۷؍ اسپیڈ ڈی ایس جی ٹرانسمیشن سے جوڑا گیا ہے اور سبھی ٹرمس میں آل وہیل ڈرائیو اسٹینڈرڈ دیا گیا ہے۔ ڈیزل انجن کے موازنہ میں نیا پیٹرول انجن ۲۶؍فیصد زیادہ طاقتور ہے ۔ یہ  ایس یو وی کار  چلاتے وقت ڈرائیور ڈیزل کے شروعاتی ’ٹورک رَش‘کی کمی محسوس کرسکتا ہے ۔حالانکہ یہ پیٹرول انجن پہلے سے کئی گنا ریفائنڈ کردیاگیا ہے۔

ڈرائیونگ کا تجربہ

 ڈی ایس جی ٹرانسمیشن شہر کی آمدورفت میں زندگی کو آسان بناتا ہے۔ گیئر شفٹ بہت آسان ہے، چاہے آپ اَپ شفٹنگ کررہے ہوں یا ڈاؤن۔ کوڈیاک میں ۶؍ ڈرائیور موڈ بھی ملتے ہیں۔ اسکوڈا کا دعویٰ ہے کہ کوڈیاک صرف۷ء۸؍سیکنڈ میں۱۰۰؍کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑلیتی ہے۔ مائیلیج کی بات کریں تو کوڈیاک ۱۰؍ سے ۱۲؍ کلومیٹر فی لیٹر کے درمیان کا مائیلیج دیتی ہے۔ ساتھ ہی نیا ۲؍ اسپوک اسٹیئرنگ وہیل بھی ہے۔ اس کی کارکردگی ٹھیک ٹھاک ہے اور کافی حد تک کار کے بھاری وزن کا اثر چھپاسکتی ہے۔  طویل دوری کے سفر کے لئے کوڈیاک ایک آرام دہ اور فیملی ایس یو وی کار ثابت ہوسکتی ہے۔ کیبن انسولیشن پر کام کیا گیا ہے اور ایس یو وی کافی حکد تک شور کو فلٹر کرتی  ہے۔  ہماری نظر میں تو کوڈیاک کی سواری اول درجہ کی ہے۔ اس میں دیا گیا ڈائنامک چیسس کنٹرول خراب سڑکوں کو آسانی سے پار کرنے کا اہل ہے۔ حالانکہ مونو شاک چیسس پر مبنی کوڈیا  ک کو آف روڈ ر ماننا صحیح نہیں ہوگا ۔ یہ چھوٹے چھوٹے گڑھے اور اسپیڈ بریکر کو آسانی سے نپٹ لیتی ہے۔

قیمت اور ویریئنٹس

 یہ ۲۰۲۲ء فیس لفٹ ۳؍ ٹِرِمس میں دستیاب ہے ۔ قیمت کے معاملے میں کوڈیاک ۳۴ء۹۹؍ لاکھ روپے سے ۳۷ء۴۹؍ لاکھ روپے (ایکس شوروم) کے درمیان آتی  ہے۔ ٹویوٹا فورچیونر اور ایم جی گلوسٹر کوڈیاک کے لئے ایک چیلنج پیدا کرسکتے ہیں۔ ایس یو وی کو مقامی طور سے اورنگ آباد میں کمپنی کے پلانٹ میں اسمبل کیاگیا ہے۔ کوڈیا ک فوکس ویگن ٹیگوان اور سیٹروئین سی فائیو ایئر کراس کو بھی ٹکر دے گی۔

فیچرس اور ڈیزائن

 اس نئی  کار میں دستیاب سہولیات میں بھی بہتری کی گئی ہے ۔ کوڈیاک کے اندر ڈوئل ٹون بلیک اور بیج سیٹیں دی گئی ہیں۔ کوڈیاک پینورامک سن رُوف ، وائرلیس چینجنگ اور کنکٹی ویٹی ، اپ ڈیٹیڈ اسٹیریو سسٹم اور اگلی سیٹوں میں وینٹی لیشن ملتا ہے۔ یہ فیملی کار ہے جس میں بیٹھنے کی تین قطاریں ہیں۔ سبھی سیٹوں کے ساتھ بُوٹ اسپیس ۲۰۵؍لیٹر ہے۔ تیسری قطار نوجوانوں کے لئے مختص ہے۔ کار کے بیرونی حصے میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔  فرنٹ فیس چوڑا دکھانے کے لئے ہیکساگونل گِرِل کو سیدھا کردیا یا ہے ۔ ایل ای ڈی لائٹ بھی نئی ہے۔۱۸؍انچ کا الائے ڈیزائن بھی اچھا لگ رہا ہے۔ کار بیرونی ڈیزائن بہت ہی متوازن معلوم ہوتا ہے اور یہی اسے دیگر ایس یو وی سے منفرد کرتا ہے۔ ڈیزل کا نہ ہوتا اسکوڈا کے لئے ایک چیلنج ہے۔ لیکن کوڈیاک کو وہ الگ پسندکریں جو محفوظ ساخت، ریفائنڈ پیٹرول انجن اور اپنی فیملی کے لئے ایک آرام دہ سواری کی تلاش میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK