میٹا کے وہاٹس ایپ نے ماہانہ ۳؍ ارب فعال صارفین کا ہندسہ پارکرلیا ہے۔ خیال رہے کہ فیس بک نے چند برسوں قبل یہ ہندسہ عبور کیا تھا۔ دونوں ہی ایپ میٹا کے ہیں۔
EPAPER
Updated: May 02, 2025, 7:02 PM IST | New York
میٹا کے وہاٹس ایپ نے ماہانہ ۳؍ ارب فعال صارفین کا ہندسہ پارکرلیا ہے۔ خیال رہے کہ فیس بک نے چند برسوں قبل یہ ہندسہ عبور کیا تھا۔ دونوں ہی ایپ میٹا کے ہیں۔
میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے بدھ کو کمپنی کی پہلی سہ ماہی کے نتائج کی کانفرنس کال کے دوران کہا کہ میٹا کے میسجنگ ایپ وہاٹس ایپ کے فی الحال ۳؍ بلین (۳؍ ارب) سے زیادہ ماہانہ صارفین ہیں۔ ۲۰۲۰ء میں ۲؍ بلین ماہانہ فعال صارف کے سنگ میل کو عبور کرنے کے بعد وہاٹس ایپ اب اُن ایپس میں شامل ہیں جس کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد ۳؍ بلین سے زیادہ ہے۔ خیال رہے کہ فیس بک نے ۳؍ بلین صارفین کا ہندسہ کئی برس پہلے عبور کرلیا تھا۔ یہ بھی میٹا ہی کی ملکیت ہے۔
یہ بھی پڑھئے: کنیڈا: امریکی ٹیرف کے سبب اونٹاریو میں اس سال ۶۸؍ ہزار ملازمتیں ختم ہوسکتی ہیں
وہاٹس ایپ میٹا کیلئے ایک منافع بخش ایپ بنتا جارہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کمپنی نے اس کے اے آئی میں اربوں روپوں کا سرمایہ لگایا ہے۔ میٹا کے سی ایف او سوسن لی نے کانفرنس کال کے دوران کہا کہ ’’ہم لوگوں کو کئی مختلف انٹری پوائنٹس سے میٹا اے آئی سے جڑتے دیکھ رہے ہیں۔ وہاٹس ایپ ہمارے تمام ایپس میں سب سے زیادہ مضبوط ہے۔ صارفین اس کا اے آئی بھی استعمال کررہے ہیں۔ زکربرگ نے کہا کہ اگرچہ وہاٹس ایپ اے آئی کی صلاحیتوں کو آسانی سے قابل رسائی بناتا ہے، میٹا کو امریکہ جیسی جگہوں پر اپنی آئی مصنوعات کے استعمال کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک مختلف حکمت عملی اپنانی پڑی ہے، جہاں زیادہ تر صارفین اب بھی اپنے فون پر معیاری میسجنگ ایپس کا استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے کو ٹیکسٹ بھیجنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: نی کیپ کے خلاف حماس، حزب اللہ کی حمایت کی تحقیق، موسیقاروں نے گروپ کی تائید کی
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہمیں امید ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ (امریکی پیغام رسانی کی مارکیٹ میں) لیڈر بن جائیں گے، لیکن ہم وہاں وہاٹس ایپ پر باقی دنیا کے بیشتر حصوں سے مختلف پوزیشن میں ہیں۔ لہٰذا میں سمجھتا ہوں کہ میٹا اے آئی ایپ تنہا ہی امریکہ میں قیادت قائم کرنے کیلئے خاص طور پر اہم ہوتا جارہا ہے۔ ‘‘