Inquilab Logo

آج کا پکوان: چکن بال سوپ

Updated: May 07, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai

چکن بال سوپ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken Ball Soup. Photo: INN
چکن بال سوپ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ۱۰۰؍ گرام چکن (چھوٹے ٹکڑے)، ۲؍ چمچہ سویا سوس، آدھا چمچہ اجینو موتو، آدھا چمچہ کالی مرچ، ۲؍ چمچہ ہرا دھنیا، ۲؍ چمچہ مکئی کا آٹا، نمک حسب ذائقہ، سوپ کیلئے، ۸؍ کپ چکن اسٹاک، گاجر، گوبھی، فرنچ بینس حسب ِ ضرورت (سب کو باریک باریک کاٹ لیں)، آدھا چمچہ اجینوموتو، آدھا چمچہ کالی مرچ، ایک عدد انڈا، ۱۰۰؍ گرام چیز (کسا ہوا)۔
بنانے کا طریقہ: چکن میں اس کے ساتھ دیئے گئے سارے مسالے ڈال کر اس کو گول گول بال کی شکل دے دیں۔ کم از کم ۳؍ کپ چکن اسٹوک ابالیں اور اس میں بنے ہوئے چکن بال ابال لیں۔ ابالنے کے بعد انہیں الگ رکھ لیں۔ بقیہ چکن اسٹاک کو ابال لیں اور اس میں ساری سبزیاں ڈال کر کم از کم ۱۰؍ منٹ پکائیں۔ اس کے بعد اس میں پھینٹا ہوا انڈا اور چکن بال ڈال دیں۔ تیار ہے آپ کا چکن بال سوپ۔
نوٹ چکن اسٹاک بنانے کیلئے مرغی کو پانی میں ابال لیں۔ مرغی کے ٹکڑے نکالنے کے بعد بچ جانے والے پانی کو ہی چکن اسٹاک کہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK