Inquilab Logo

آج کا پکوان: ہری پیاز قیمہ

Updated: May 16, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai

ہری پیاز قیمہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Keema Hari Pyaz. Photo: INN
ہری پیاز قیمہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: قیمہ آدھا کلو، ہری پیاز ۱۰۰؍ گرام، نمک حسب ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ایک بڑا چمچہ، ٹماٹر ۳؍ عدد درمیانے، لال مرچ پسی ہوئی ایک بڑا چمچہ، پسا ہوا دھنیا ایک چھوٹا چمچہ چمچہ، ہلدی ایک چھوٹا چمچہ، ہرا دھنیا آدھی گڈی، ہری مرچیں ۲؍ سے ۳؍ عدد، تلنے کے لئے تیل آدھی پیالی۔
بنانے کا طریقہ: ہری پیاز کو دھو کر اس کی پتیوں اور ڈنٹھل کو علاحدہ کاٹ کر رکھ لیں، قیمے کو دھو کر چھلنی میں ڈال کر خشک کرنے رکھ دیں۔ ٹماٹر، ہری مرچیں اور ہرا دھنیا باریک کاٹ لیں۔ فرائنگ پین میں تیل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور ہری پیاز کے ڈنٹھل کو تل لیں ادرک لہسن ڈال کر تلیں اور ٹماٹر، نمک، لال مرچ، دھنیا اور ہلدی ڈال کر منٹ بھونیں پھر قیمہ ڈال کر اچھی طرح ملا کر ڈھانک دیں، درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہوجائے۔ ۲؍ سے ۳؍ منٹ بھونیں اور آدھی پیالی پانی ڈال کر ڈھانک دیں۔ پانی خشک ہونے پر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علاحدہ ہوجائے، آخر میں ہری پیاز، ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر دھیمی آنچ پر دم دیں۔ لیجئے ہری پیاز قیمہ تیار ہے۔ گرم گرم روٹی کے ساتھ تناول فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK