چکن فنگر ٹوسٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: May 05, 2026, 9:17 AM IST | Mumbai
چکن فنگر ٹوسٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن کا قیمہ ایک پیالی، بریڈ کے سلائس ۲؍ سے ۳؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، خشک لہسن کا پاؤڈر ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، انڈا ایک عدد، کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، ہرا دھنیا ۲؍ بڑے چمچے، ہری مرچ ایک سے ۲؍ عدد، میدہ ایک چھوٹا چمچہ، چیڈر چیز حسب ِ منشاء، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: انڈے کو پھینٹ کر اس میں نمک، کالی مرچ، باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال کر ملائیں۔ قیمے کو دھو کر چھلنی میں رکھیں اور اس میں لہسن کا پاؤڈر اور میدہ ملا لیں۔ پھر اس میں انڈے والا آمیزہ ملائیں۔ تیار کئے ہوئے پیسٹ کو بریڈ کے سلائس پر لگائیں اور انہیں ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ پھر انہیں فریج سے نکال کر ہر سلائس کو ۳؍ سے ۴؍ اسٹرپس میں کاٹ لیں اور فرائنگ پین میں تھوڑے سے تیل میں سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔ گرم گرم پلیٹر میں رکھ کر اس پر کدوکش کیا ہوا چیز چھڑک کر پیش کریں۔