• Wed, 25 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: اسٹفڈ چٹنی چکن

Updated: November 21, 2026, 5:10 PM IST | Mumbai

اسٹفڈ چٹنی چکن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Stuffed chutney chicken. Photo: INN
اسٹفڈ چٹنی چکن۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: 
چکن بریسٹ ۲؍ عدد، بریڈ کرمز آدھا کپ، میدہ ۳؍ بڑے چمچے، انڈا ایک عدد، تیل تلنے کے لئے۔

چٹنی کیلئے: 
ناریل آدھا، ہری مرچ ۴؍ عدد، لہسن ۵؍ جوے، پودینہ ایک چوتھائی کپ، ہرا دھنیا ایک گڈی، کڑی پتے چند عدد، بھنا زیرہ آدھا چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، سرکہ ایک چھوٹا چمچہ، ایک لیموں کا رس، چینی ایک چھوٹا چمچہ۔

بنانے کا طریقہ: 
چکن بریسٹ کو کٹنگ بورڈ پر پھیلا کر لمبائی میں کاٹ لیں لیکن بالکل الگ نہ کریں۔ پھر اس پر نمک لگا کر ۲؍ گھنٹے کیلئے فریج میں رکھیں۔ مکسر میں ناریل، ہری مرچ، لہسن، پودینہ، ہرا دھنیا، کڑی پتے، بھنا ہوا زیرہ، سرکہ، لیموں کا رس اور چینی ڈال کر پیس لیں۔ اب تیار چٹنی چکن میں بھریں اور میدہ میں کوٹ کر ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ کیلئے ایک طرف رکھ دیں۔ پھر پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبو کر بریڈ کرمز میں کوٹ کرکے ہلکا سا دبائیں۔ تلنے کیلئے تیل گرم کرکے اسٹفڈ چکن تیار ہونے تک پکائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK