• Wed, 07 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چاکلیٹ پائی

Updated: October 06, 2026, 10:33 AM IST | Mumbai

چاکلیٹ پائی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chocolate Pie. Photo: INN
چاکلیٹ پائی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء:
پائی کی بیس بنانے کیلئے: مکھن ۴؍ اونس، کاسٹر شوگر ۲؍ اونس، میدہ ۸؍ اونس، انڈے کی زردی ایک عدد، ٹھنڈا پانی حسب ِ ضرورت۔
براؤنی کے لئے: مکھن ۶؍ اونس، چاکلیٹ ۲۰۰؍ گرام، انڈے ۳؍ عدد، ونیلا ایسنس ایک چھوٹا چمچہ، میدہ ایک کپ، چاکلیٹ چپ ایک کپ، چینی ڈیڑھ سے ۲؍ کپ، آئسنگ شوگر ( چھڑکنے کے لئے) حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ:
بیس بنانے کیلئے مکھن اور کاسٹر شوگر کو ملا کر پھینٹ لیں، یہاں تک کہ وہ کریمی ہو جائے۔ اب اس میں میدہ اور انڈے کی سفیدی شامل کریں، یہاں تک کہ وہ بریڈ کرمبز کی شکل اختیار کر لے۔ پھر اسے حسب ضرورت ٹھنڈے پانی سے گوندھ لیں اور آٹھ انچ کی پائی پلیٹ میں پھیلا دیں۔ اب اسے پہلے سے گرم اَوَن میں ۱۸۰؍ ڈگری سینٹی گریڈ پر ۲۰؍ منٹ کے لئے بیک کر لیں۔
براؤنی بنانے کیلئے ایک سوس پین میں چاکلیٹ اور مکھن پگھلا لیں۔ اب اس مرکب کو ایک پیالے میں نکال لیں، پھر اس میں چینی شامل کرکے مکس کریں۔ اس میں ایک ایک کرکے انڈے ڈالتے جائیں اور اچھی طرح پھینٹ لیں۔ اسکے بعد ونیلا ایسنس اور میدہ شامل کرکے اچھی طرح فولڈ کر لیں۔ چاکلیٹ چپس ڈال کر مکس کر لیں۔ اب اسے پائی کے بیس پر ڈالیں اور اوپر سے چاکلیٹ چپس چھڑک دیں۔ اس کے بعد پہلے سے گرم اَوَن میں ۴۰؍ منٹ کے لئے بیک کر لیں، یہاں تک کہ وہ سیٹ ہو جائے۔ اسے نکال کر ٹھنڈا کرلیں اور اس پر آئسنگ شوگر چھڑک دیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK