انڈا روسٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: November 21, 2026, 11:28 AM IST | Mumbai
انڈا روسٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: انڈے ۵؍ عدد، پیاز ۴؍ سے ۵؍ عدد، ہری مرچ ۲؍ عدد، لہسن ادرک کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، ٹماٹر ایک عدد (پکا ہوا)، پسی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، پسا ہوا دھنیا ایک چھوٹا چمچہ، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ پسا ہوا آدھا چھوٹا چمچہ (اگر چاہیں)، رائی ایک چھوٹا چمچہ، کڑی پتہ چند عدد، تیل: ۳؍ چھوٹے چمچے، نمک حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے انڈے اُبال کر چھیل لیں۔ اس کے بعد چھوٹی کڑاہی یا فرائنگ پین میں تیل ڈال دیں۔ کڑکڑانے لگے تو اس میں رائی ڈال دیں۔ پھر پیاز اور ہری مرچ شامل کردیں۔ پیاز کے سنہرا ہوجانے تک بھونیں۔ پیاز بھن جائے تو اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال دیں اور چند منٹ تک بھونیں۔ پھر ٹماٹر، نمک اور ہلدی شامل کر دیں۔ اس کے بعد اتنا بھونیں کہ مسالہ تیل چھوڑ دے۔ اس مرحلے پر پسی ہوئی لال مرچ اور دھنیا اور گرم مسالہ ڈال دیں اور ۴؍ سے ۵؍ منٹ تک بھونیں۔ آخر میں انڈے اور کڑی پتہ ڈال دیں، اچھی طرح ملائیں۔ مزیدار انڈا روسٹ تیار ہے۔ گرم گرم چپاتی یا چاول کے ساتھ پیش کریں۔