Inquilab Logo Happiest Places to Work

عیدالاضحیٰ اسپیشل پکوان: بھنا ہوا گوشت

Updated: May 30, 2026, 9:47 AM IST | Mumbai

آج بنایئے عید کا خاص پکوان ’’بھنا ہوا گوشت۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Bhuna Hua Gosht. Photo: INN
بھنا ہوا گوشت۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: گوشت آدھا کلو، دہی آدھا کپ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، ہلدی پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، تیل حسب ِ ضرورت، ثابت دھنیا ایک چھوٹا چمچہ، لیموں (رس نکال لیں) ۲؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، لال مرچ (کُٹی ہوئی) ایک چھوٹا چمچہ، زیرہ (کُٹا ہوا) ایک چھوٹا چمچہ، پیاز (باریک چوپ کی ہوئی) ۲؍ عدد، ہرا دھنیا اور ہری مرچ ۲؍ چھوٹے چمچے (چوپ کئے ہوئے)، کچری (پسی ہوئی) ایک بڑا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے گوشت میں دہی، نمک، کُٹی ہوئی لال مرچ، ہلدی پاؤڈر، زیرہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، ثابت دھنیا، کچری، ہرا دھنیا اور ہری مرچ اچھی طرح لگا کرایک گھنٹہ رکھ دیں۔ اس کے بعد ایک سوس پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں اور اس کے بعد میرینیٹ کیا ہوا گوشت ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب گوشت گل جائے تو بھون کر سرونگ ڈش میں نکال لیں اور لیموں کا رس چھڑک دیں۔ لیجئے! ذائقہ دار بھنا ہوا گوشت تیار ہے، اسے چپاتی یا پراٹھے کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK