Inquilab Logo Happiest Places to Work

عیدالاضحیٰ اسپیشل پکوان: قصوری مٹن

Updated: May 29, 2026, 9:20 AM IST | Mumbai

آج بنایئے عید کا خاص پکوان ’’قصوری مٹن۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Kasuri Mutton. Photo: INN
قصوری مٹن۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بکرے کا گوشت آدھا کلو، قصوری میتھی ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک ایک انچ کا ٹکڑا، لہسن ۳؍ سے ۴؍ جوئے، پیاز ۲؍ عدد (درمیانی)، ثابت لال مرچ ۲؍ سے ۳؍ عدد، ثابت گرم مسالہ ایک بڑا چمچہ، پسی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، پسا ہوا دھنیا ایک بڑا چمچہ، ٹماٹر ۲؍ عدد، دہی آدھی پیالی، ہری مرچ ۳؍ سے ۴؍ عدد، تیل آدھی پیالی۔
بنانے کا طریقہ: گوشت میں کچلا ہوا ادرک لہسن ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھیں تاکہ وہ اپنے ہی پانی میں گل جائیں۔ فرائنگ پین میں تیل کو گرم کریں اور اس میں گرم مسالہ، ثابت لال مرچ اور باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کر سنہری فرائی کریں۔ پھر اس میں نمک، لال مرچ، دھنیا، ہری مرچ اور ٹماٹر ڈال کر بھونیں اور تیل علاحدہ ہونے پر اس میں اُبلا ہوا گوشت، پھینٹا ہوا دہی اور قصوری میتھی ڈال کر ملائیں اور ہلکی آنچ پر دَم پر رکھ دیں۔ تیل علاحدہ ہونے پر اچھی طرح بھون کر چولہے سے اتار لیں۔ گرم گرم ڈش میں نکال کر حسب ِ پسند نان یا اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK