فروٹ اینڈ چکن سالسہ سلاد بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: January 08, 2026, 9:51 PM IST | Mumbai
فروٹ اینڈ چکن سالسہ سلاد بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن ۳۰۰؍ گرام (بون لیس)، لال مرچ آدھا چھوٹا چمچہ (پسی ہوئی)، زیرہ آدھا چھوٹا چمچہ (پسا ہوا)، نمک آدھا چھوٹا چمچہ، تیل ایک بڑا چمچہ، پیاز ایک عدد (کٹی ہوئی)، سلاد کے پتے ایک کپ (باریک کٹے ہوئے)، گوبھی ایک کپ۔
سالسہ کے لئے: ٹومیٹو کیچپ آدھا کپ، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، ہری مرچ ۲؍ عدد (باریک کٹی ہوئی)، اوریگانو آدھا چھوٹا چمچہ، آلو بخارے ۴؍ عدد، نمک ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے چکن پر لال مرچ، زیرہ، نمک اور تیل اچھی طرح لگا کر اسے درمیانی آنچ پر دس منٹ تک پکالیں۔ سالسہ کے لئے ٹومیٹو کیچپ، لیموں کا رس، ہری مرچ، اوریگانو، آلو بخارے اور نمک مکس کر لیں۔ اب پلیٹر میں پہلے سلاد کے پتے، گوبھی اور کٹی پیاز ڈالیں۔ پھر ان پر چکن رکھ کر اوپر سے سالسہ ڈال دیں۔ مزیدار فروٹ اینڈ چکن سالسہ سلاد تیار ہے۔