• Thu, 24 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: اٹالین چکن اِن لیمن سوس

Updated: September 24, 2026, 9:16 AM IST | Mumbai

اٹالین چکن اِن لیمن سوس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Italian Chicken In Lemon Sauce. Photo: INN
اٹالین چکن اِن لیمن سوس۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن آدھا کلو، لیمن گراس حسب ِ منشاء، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، نمک حسب ِ ذائقہ، یخنی آدھی پیالی، میدہ حسب ِ ضرورت، کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، مشروم ۵؍ سے ۶؍ عدد، مکھن آدھی پیالی، تیل آدھی پیالی۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے بغیر ہڈی کا چکن لے کر صاف دھو لیں اور کچھ دیر فریزر میں رکھ کر اس کو اسٹرپس میں کاٹ لیں۔ مشروم کے سلائس کاٹ کر رکھ لیں۔ لیمن گراس کو چھیل کر باریک چوپ کرلیں (اس کا ذائقہ اور خوشبو بہت تیز ہوتی ہے، اسی لئے آدھا کلو چکن کیلئے آدھے سے ایک چھوٹا چمچہ لیمن گراس کافی ہوتا ہے۔ یہ نہ ملنے کی صورت میں لیموں کا رس ۴؍ بڑے چمچے استعمال کرلیں)۔ چکن کے اسٹرپس پر نمک اور کالی مرچ اچھی طرح لگا دیں اور ان پر ہلکا سا خشک میدہ چھڑک لیں۔ فرائنگ پین میں ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے مکھن میں تیل ڈال کر ہلکا سا گرم کریں اور اس میں چکن اسٹرپس کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں (گرم اَوَن میں رکھیں تاکہ پیش کرنے تک چکن گرم رہے)۔ اسی فرائنگ پین میں لیمن گراس، لیموں کا رس، مشروم اور یخنی ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں (نمک اور کالی مرچ چیک کرکے حسب ِ پسند شامل کرلیں)۔ چمچہ چلاتے ہوئے جب سوس گاڑھا ہونے پر آجائے تو اس میں مکھن ڈال کر اِسے چولہے سے اتار لیں۔ گرم گرم چکن کی پلیٹ پر یہ سوس ڈال کر پیش کریں۔ اِسے گارلک بریڈ یا نوڈلز کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK