• Tue, 15 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: کشمیری گوشت

Updated: September 14, 2026, 1:19 PM IST | Mumbai

کشمیری گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Kashmiri Gosht. Photo: INN
کشمیری گوشت۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ۵۰۰؍ گرام گوشت (بڑے ٹکڑے)، ۳؍ چمچے تیل، ایک عدد پیاز، ایک چمچہ پسی ہوئی ادرک، ایک چمچہ پساہوا لہسن، ایک چمچہ زیرہ، ۴؍ عدد لونگ، دارچینی، الائچی، کالی مرچ، ایک چمچہ دھنیا (پساہوا)، چٹکی بھر ہلدی، ایک چمچہ سونف، ۲؍ عدد ٹماٹر (کٹے ہوئے)، ۲؍ عدد آلو، ایک کپ دہی، ۲؍ چمچے ملائی (کریم)، آدھا کپ کاجو، آدھا کپ ہری مٹر، ۲؍ چمچے کشمیری لال مرچ پاؤڈر۔
بنانے کا طریقہ: گوشت کو بڑے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ کاجو کو پانی کے ساتھ باریک پیس لیں۔ ایک بڑی دیگچی میں تیل گرم کریں۔ تیل میں زیرہ، الائچی، لونگ، دارچینی، کالی مرچ ڈال کر کڑکڑائیں پھر پیاز، ادرک لہسن ڈال دیں اور پیاز کو نرم ہونے دیں۔ پھر دہی ڈال دیں اور کشمیری لال مرچ پاؤڈر، ہلدی اور پسے ہوئے کاجو ڈال دیں۔ سونف، پسا ہوا دھنیا، بالائی بھی ڈال دیں۔ دہی کے پانی میں گوشت گلائیں۔ اسکے بعد ٹماٹر اور آلو بھی ڈال دیں۔ ۵؍ منٹ کیلئے پکائیں اور تھوڑا سا پانی ڈال دیں (زیادہ پانی نہ ڈالیں)۔ سب سے آخر میں ہری مٹر ڈالیں۔ جب ہر چیز اچھی طرح سے گل جائے تو چولہا بند کردیں۔ کشمیری گوشت تیار ہے چاول یا پراٹھے کے ساتھ کھائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK