کھیرے کا کھٹا میٹھا سلاد بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: September 12, 2026, 10:37 AM IST | Mumbai
کھیرے کا کھٹا میٹھا سلاد بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: کھیرا ایک عدد، ادرک آدھے انچ کا ٹکڑا (باریک کٹا ہوا)، چاول کا سرکہ ۲؍ بڑے چمچے، سیم آئل ایک چھوٹا چمچہ، چینی ایک بڑا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: سرکہ اور چینی ایک پیالے میں ملا کر رکھ دیں۔ کھیرا اچھی طرح دھو کر اس کا چھلکا اتار دیں اور اسے لمبائی کے رخ کاٹیں، بیج نکال دیں اور کھیرے کے چھوٹے چھوٹے لمبے رخ کے ٹکڑے کر لیں اور ایک پلیٹ میں رکھ دیں۔ ان پر کٹا ہوا ادرک اور سیم آئل چھڑک دیں۔ اس کے بعد اس میں سرکہ اور چینی کا محلول ڈال دیں اور آہستہ آہستہ اچھالیں تاکہ سارا مسالہ کھیرے میں اچھی طرح رچ جائے۔ لیجئے منفرد ذائقے کے حامل کھیرے کا کھٹا میٹھا سلاد تناول فرمائیے۔