Inquilab Logo

آج کا پکوان: کشمیری کباب

Updated: May 09, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai

کشمیری کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Kashmiri Kabab. Photo: INN
کشمیری کباب۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ایک کلو قیمہ، ۲؍ عدد انڈے، ایک چھوٹا چمچہ سونف پسی ہوئی، ایک چھوٹا چمچہ لال مرچ، حسب ِ ذائقہ نمک، ایک چھوٹا چمچہ ادرک، آدھا چھوٹا چمچہ دار چینی پاؤڈر، ایک چھوٹا چمچہ زیرہ پاؤڈر، ایک عدد پیاز، ایک بڑا چمچہ سوکھا پودینہ، ۲؍ بڑے چمچے مکھن:
بنانے کا طریقہ: قیمے میں تمام مسالے ملا کر پیس لیں۔ اب اس میں کٹی ہوئی پیاز، انڈے اور ۲؍ بڑے چمچے مکھن شامل کرکے یکجا کرلیں۔ کباب تیار کرکے اسے دیگچی میں ڈال دیں، دھیمی آنچ پر پکالیں۔ کشمیری کباب تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK