آلو قیمے کا پراٹھا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: May 20, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai
آلو قیمے کا پراٹھا بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: مٹن کا قیمہ (اُبلا ہوا) ایک کپ، آلو (اُبلے ہوئے) ایک کپ، پیاز (باریک کٹی ہوئی) ایک عدد، ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی) ۴؍ عدد، ہرا دھنیا، پودینہ حسب ِ ضرورت، ثابت کٹی ہوئی مرچ ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، ثابت دھنیا ایک چھوٹا چمچہ، سفید زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، چاٹ مسالہ آدھا چھوٹا چمچہ، انار دانہ (کُٹا ہوا) ایک چھوٹا چمچہ، مکھن ۴؍ بڑے چمچے، آٹے یا میدے کے پیڑے ۶؍ عدد، تیل یا دیسی گھی فرائی کیلئے حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: قیمہ، اُبلے ہوئے آلو، پیاز، ہری مرچ، ہرا دھنیا، پودینہ اور تمام مسالوں کو اچھی طرح مکس کرلیں۔ بنے ہوئے پیڑوں کو تھوڑا سا بیل لیں۔ ایک بیلے ہوئے پیڑے پر قیمہ اور آلو کا آمیزہ پھیلا کر دوسرا اوپر رکھ کر اچھی طرح بند کر دیں اور مزید بیل لیں۔ گرم توے پر مکھن لگا کر پراٹھا تل لیں۔ اسی طرح تمام پراٹھے بنالیں۔