Inquilab Logo

آج کا پکوان: کشمیری پکوڑے

Updated: May 04, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai

کشمیری پکوڑے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Kashmiri Pakora. Photo: INN
کشمیری پکوڑے۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ایک عدد پیاز، ایک عدد آلو، حسب ِ ذائقہ نمک، حسب ِ ذائقہ مرچ، ایک چھوٹا چمچہ دھنیا پاؤڈر، ایک چھوٹا چمچہ زیرہ پاؤڈر، حسب ِ ضرورت انار دانہ، ایک چمچہ ہری مرچ، آدھا لیموں، ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے دہی، ایک چوتھائی چمچہ ہلدی۔
بنانے کا طریقہ: ہری مرچ اور پیاز باریک کتر لیں اور آلو موٹا موٹا کدوکش کرلیں۔ اور مزید سبزیاں مثلاً پالک، بینگن وغیرہ بھی چھوٹے ٹکڑے کرکے ڈال دیں۔ اب سارے مسالے ڈال کر مکس کریں، آدھا لیموں نچوڑ کر اچھی طرح ملائیں اور اب بیسن ڈالیں لیکن بہت نہیں بس اتنا کہ سبزیوں میں اچھی طرح لگ جائے۔ پھر دہی ایک دو چمچے ڈال کر ملائیں جس طرح پکوڑوں کے لئے آمیزہ بناتے ہیں مگر اس میں پانی نہیں ڈالنا۔ یہ دہی ڈال کر بنایا جاتا ہے اور سخت رکھا جاتا ہے یعنی پیسٹ نرم نہ ہو۔ اس کے بعد تھوڑی دیر رکھا رہنے دیں تو پیاز پانی چھوڑ دے گی اور پیسٹ نرم ہو جائے گا۔ اب ہاتھ سے چھوٹی چھوٹی پکوڑیاں بنا کر تلیں اور سنہرے ہونے پر نکال لیں اور گرم گرم چٹنی کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK