کھیر بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: November 19, 2023, 9:57 AM IST | Mumbai
کھیر بنانے کی آسان ترکیب ملا حظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: ۱۵۰؍ گرام چاول، ایک لیٹر دودھ، ۲۰۰؍ گرام کھویا، آدھا کلو شکر، ۲۵؍ گرام بادام، ۲۵؍ گرام کشمش، ۵۰؍ گرام کھجور، ۵۰؍ گرام سوکھا کھوپرا، ۱۰؍ گرام خربوزے کے بیج، ۳؍ عدد بڑی الائچی، ۵؍ عدد چھوٹی الائچی، ۵؍ قطرے کیوڑہ، ۵؍ عدد کاجو، ۱۰؍ گرام پستہ، ایک چٹکی زعفران۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے دودھ کو پریشر کوکر میں ڈال کر ابال لیں۔ بھیگے ہوئے چاول میں سے سارا پانی نتھار کر انہیں کوکر میں ڈالیں۔ انہیں ملا کر کوکر کا ڈھکن بند کردیں اور ۱۵؍ منٹ تک پکائیں۔ کوکر کو آگ سے اتار لیں اور اس کا پریشر اندر ہی ختم ہونے دیں اس کے بعد اس میں خشک میوے ڈال دیں اور مزید ۱۰؍ منٹ تک پکائیں لیکن اس دوران اسے اُلٹے چمچے سے چلاتی رہیں تا کہ نرم پکے ہوئے چاول اور دودھ وغیرہ اچھی طرح مل جائے اور جلنے بھی نہ پائے۔ اس کے بعد کھوئے کو پانی یا دودھ میں گھول کر اس میں ملائیں۔ اس دوران چمچہ چلاتی رہیں۔ اس کے بعد اسے مزید ۵؍ منٹ پکائیں جب تک کہ پوری کھیر ایک جیسی نظر نہ آنے لگے۔ اس کے بعد اسے چولہے سے اتار کر اس میں کیوڑہ اور بڑی الائچی کے دانے ڈالیں اور کھیر کو دوبارہ ہلائیں۔ اب کھیر کو پیالے میں نکال لیں۔ اسے بادام، کاجو اور کشمش سے سجائیں۔ اس کے ساتھ ہی زعفران کی پتیوں کو تھوڑا سا بھگو کر اس کے ساتھ چھوٹی الائچی کے دانے بھی ڈال دیں۔ عام طور پر سردیوں کے موسم میں کھیر گرما گرم پیش کی جاتی ہے لیکن گرمیوں میں اسے فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کرنے کے بعد نوش کیا جاتا ہے۔ فی الحال سردی کا موسم ہے لہٰذا گرم گرم کھیر نوش فرمائیں اور موسم ِ سرما کا لطف اٹھائیں۔