کھوئے کی سِوئیاں بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: November 07, 2026, 12:35 PM IST | Mumbai
کھوئے کی سِوئیاں بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: کھویا ڈیڑھ پاؤ، سِوئیاں ایک کلو، بالائی آدھ کلو، دودھ آدھا لیٹر، چینی ایک کلو، گھی ایک پاؤ، کیوڑا ایک بڑا چمچہ، بادام ایک چھٹانک، کشمش آدھی چھٹانک، پستہ آدھی چھٹانک، لونگ دو تین عدد، پسی زعفران آدھی چٹکی، سبز الائچی چند عدد۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے برتن میں گھی کو گرم کریں اور اس میں لونگ اور سبز الائچیاں ڈال کر بھون لیں۔ سِوئیوں کو بھی بادامی رنگت آنے تک بھون لیں۔ ان پر دودھ ڈالیں اور دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔ جب سِوئیاں اچھی طرح پک جائیں تو بالائی اور کھوئے کو ملا کر پھینٹ لیں اور چولہے سے اتار لیں۔ لیجئے ذائقہ دار کھوئے کی سِوئیاں کا لطف اٹھائیے۔