میمن کوفتہ کری بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: November 05, 2026, 10:38 AM IST | Mumbai
میمن کوفتہ کری بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: آدھا کلو قیمہ، ڈیڑھ چمچے ادرک لہسن کا پیسٹ، مرچ اور نمک حسب ِ ذائقہ، ایک چمچہ لال مرچ پاؤڈر، پاؤ چمچہ ہلدی پاؤڈر، پاؤ چمچہ زیرہ پاؤڈر، پاؤ چمچہ گرم مسالہ پاؤڈر، ۲؍ چمچے تیل۔
کری کیلئے: ۲۰۰؍ گرام دہی، ۳؍ چمچے بریستہ (تلی ہوئی پیاز)، ایک چمچہ گرم مسالہ، ایک چمچہ لال مرچ، ایک کپ ناریل دودھ، تھوڑا سا کڑی پتہ۔
بنانے کا طریقہ: قیمہ دھو کر پانی سے نکال لیں، اور اس میں سارے مسالے ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ آخر میں گرم مسالہ ڈال کر اس کے کوفتے بنا کر ایک طرف رکھ دیں۔ اب سالن کیلئے تیل گرم کریں، اس میں کڑی پتہ ڈالیں۔ جب وہ کڑکڑا جائے تو اس میں بریستہ چورا کرکے ڈالیں۔ اب اس میں سارے مسالے ڈال کر دو منٹ پکائیں، اس کے بعد پھینٹا ہوا دہی ڈال کر اور کچھ دیر پکائیں۔ اب اس میں ناریل کا دودھ ڈال کر ایک اُبال لیں، اب اس میں کوفتوں کو ڈال کر ڈھانک دیں اور ۸؍ سے ۱۰؍ منٹ پکائیں۔ سب سے آخر میں ہرے دھنیے اور پودینے سے سجا دیں۔ لیجئے کوفتہ کری تیار ہے۔