شکوری (قورمہ) بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: November 03, 2026, 10:44 AM IST | Mumbai
شکوری (قورمہ) بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: ایک کلو مرغی، آدھا کلو پیاز، ۲؍چمچے ادرک لہسن کا پیسٹ، ایک کپ دہی، ایک چٹکی ہلدی پاؤڈر، ۳؍ چمچہ لال مرچ پاؤڈر، ایک عدد دارچینی، ۴؍ عدد الائچی، ۴؍ عدد لونگ، ۵-۶؍ عدد کالی مرچ، حسب ِ ذائقہ جاوتری، حسب ِ ذائقہ بادیان، تھوڑا سا تیزپات، ایک چمچہ زیرہ، ۲؍ چمچہ ثابت دھنیا، حسب ِ ذائقہ نمک، ۲؍ چمچہ تیل، ایک چمچہ گھی، زعفران (دودھ میں بھیگا ہوا)۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے ایک اسٹک دار چینی، ۲؍ الائچی، ۲؍ لونگ، ۴؍ کالی مرچ، جاوتری، بادیان، زیرہ اور ثابت دھنیا کو توے پر بھون کر پیس لیں۔ مرغی کے ٹکڑوں کو دھو کر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ دہی اور نمک لگا کر ایک گھنٹہ کیلئے میرینیٹ کریں۔ ایک پتیلی میں تیل اور گھی دونوں ملا کر گرم کریں، اس میں پیاز کے لچھوں کو سنہرا ہونے تک تل لیں اور ایک پیپر ٹاول پر نکال لیں۔ بقیہ تیل میں تیز پات، ایک اسٹک دار چینی، ۲؍ الائچی، ۲؍ لونگ، ۳؍ کالی مرچ ڈالیں اور مسالہ لگا ہوا مرغی کا گوشت ڈال کر بھونیں۔ اب اس میں ہلدی پاؤڈر اور سوکھے گرم مسالے ڈالیں۔ تلی ہوئی پیاز کو پیس کر مرغی میں شامل کر دیں اور سرخ مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح بھونیں کہ مسالہ گھی چھوڑنے لگے، تب زعفران چھڑکیں اور ۵؍ سے ۱۰؍ منٹ تک دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔ گرما گرم شکوری نان کے ساتھ پیش کریں۔