کوکنی مچھلی مسالہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: May 14, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai
کوکنی مچھلی مسالہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: پاؤ کلو سرمئی مچھلی، ایک جوے لہسن، ایک عدد پیاز، ایک عدد ٹماٹر، آدھا چمچہ ہلدی پاؤڈر، ۲؍ چمچے لال مرچ پاؤڈر، حسب ضرورت تیل اورکڑی پتہ، ۲؍ چمچے سوکھا کھوپرا، نمک حسب ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: لہسن اور پیاز کو اچھی طرح سے باریک کاٹ لیں۔ اس میں ٹماٹر ڈال کر مسالہ خوب اچھی طرح بھون لیں۔ پھر اُس میں ہلدی پاؤڈر، لال مرچ، سوکھا کھوپرا (پسا ہوا)، تیل، نمک اور کڑی پتہ اچھی طرح ملائیں۔ پھر اس میں مچھلی کو خوب اچھی طرح ملائیں۔ تھوڑا سا پانی ڈال کر آنچ پر رکھیں۔ پھر مسالہ گاڑھا ہونے کے بعد اس میں باریک کٹا ہرا دھنیا ڈال دیں۔ کوکنی مچھلی مسالہ چاول، روٹی یا نان کے ساتھ کھائیں۔