چائنیز پکوڑے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: October 24, 2024, 9:40 PM IST | Mumbai
چائنیز پکوڑے بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بینگن ۲؍ عدد، پھول گوبھی ایک عدد، آلو ۲؍ عدد، پیاز ۲؍ عدد، شملہ مرچ ۳؍ عدد، میدہ ۲؍ کپ، لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، زیرہ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، پانی ایک کپ، تیل حسب ِ ضرورت، اجینوموتو ایک چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: ایک پیالے میں میدہ، سفید زیرہ، نمک، لال مرچ، لیموں کا رس اور پانی ملا کر پیسٹ بنالیں۔ بینگن کو چھلکوں سمیت چھوٹے کیوبز کی طرح کاٹ لیں، گوبھی کے پھول الگ کرلیں۔ پیاز اور شملہ مرچ کو بھی باریک کاٹ لیں۔ اب ان سب کٹی ہوئی سبزیوں پر تھوڑا میدہ چھڑک دیں۔ اب ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کریں پھر سبزیوں کو پیسٹ میں مکس کرکے تیل میں ڈال کر فرائی کرلیں۔ تیار ہیں مزیدار چائنیز پکوڑے۔