Inquilab Logo

آج کا پکوان: مسور پلاؤ

Updated: May 08, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai

مسور پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Masoor Pulao. Photo: INN
مسور پلاؤ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: پونا کلو باسمتی چاول، ۲۵۰؍ گرام اکھی مسور دال (رات بھر بھیگی ہوئی)، ۳۰۰؍ گرام قیمہ، ۴؍ عدد پیاز کٹی ہوئی، ۵؍ عدد ٹماٹر کٹے ہوئے، ایک چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ، ۲ ؍چمچے ہری مرچ پیسٹ، ۲؍ چمچے لال مرچ پاؤڈر، ۳؍ چمچے دھنیا پاؤڈر، آدھا چمچہ گرم مسالہ پاؤڈر، آدھا چمچہ ہلدی پاؤڈر، آدھا کپ دہی، ۲ عدد لونگ، ۴؍ سے ۵؍ عدد کالی مرچ، ۲؍ عدد دال چینی، ایک چمچہ زیرہ، ۲ عدد تیز پات، ۲؍ سے ۳؍ عدد ہری الائچی، ۲؍ عدد بڑی الائچی، ۱۰۰؍ گرام تیل، ایک چمچہ گھی، حسب ضرورت پیلا رنگ، حسب ذائقہ نمک۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے باسمتی چاول کو نمک ڈال کر ابال لیں اور پانی نکال کر سائیڈ میں رکھ دیں، اسی طرح مسور دال کو بھی نمک ڈال کر گلا لیں اور پانی نکال کر الگ رکھ دیں۔ اب ایک برتن میں تیل گرم کریں اس میں لونگ، کالی مرچ، دال چینی، ہری الائچی، زیرہ، تیز پات اور پیاز ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک تلیں، اس کے بعد قیمہ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں، اس کے بعد ادرک لہسن پیسٹ اور ہری مرچ پیسٹ ڈال کر کچھ اور بھونیں پھر اس میں ٹماٹر ڈال کر دس سے پندرہ منٹ پکائیں اور پانی سوکھ جائے تب تک بھون لیں پھر اس میں آلو کے ٹکڑے ڈالیں اور اسی کے ساتھ دہی بھی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں تاکہ آلو بھی ان میں گل جائے۔ پھر اس میں مسور دال ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ اب ایک دوسرے برتن میں ایک تہہ قیمہ اور دال کی اور ایک تہہ چاول کی لگاتے جائیں۔ آخر میں اوپر سے پیلا رنگ اور ہرا دھنیا سے سجا کر ڈھانک کر دس سے پندرہ منٹ دم دیں۔ تیار ہے آپ کا مسور پلاؤ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK