کالے چنے کی بریانی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: November 01, 2026, 9:22 AM IST | Mumbai
کالے چنے کی بریانی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: کالے چنے ۲؍ پیالی، قیمہ آدھا کلو، چاول ۳؍ پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ۲؍ بڑے چمچے، بیکنگ سوڈا آدھا چھوٹا چمچہ، پیاز ۳؍ عدد، آلو ۳؍ عدد، لال مرچ پسی ہوئی ایک بڑا چمچہ، سفید زیرہ ایک بڑا چمچہ، پسا ہوا دھنیا ایک بڑا چمچہ، پسا ہوا ناریل ۲؍ بڑے چمچے، ثابت گرم مسالہ ایک بڑا چمچہ، ٹماٹر ۳؍ عدد، دہی آدھی پیالی، زردے کا رنگ ایک چٹکی، دودھ آدھی پیالی، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے کالے چنوں کو دھو کر ۴؍ پیالی گرم پانی اور بیکنگ سوڈا کے ساتھ بھگو کر رکھ دیں، جب چنے پھول جائیں تو پانی چھان کر صاف پانی میں اُبال کر گلا لیں۔ اس کے بعد ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے اس میں میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہرا فرائی کرلیں اور اس میں زیرہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر اور ٹکڑوں میں کٹے ہوئے آلو ڈال کر ڈھانک دیں (چاہیں تو آلو گلنے کے لئے آدھی پیالی پانی شامل کر دیں)۔ پانی خشک ہونے پر اس میں لال مرچ، دھنیا، ہلدی، ناریل اور قیمہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور آخر میں اس میں اُبلے ہوئے چنے اور پھینٹا ہوا دہی ڈال کر دَم پر رکھ دیں۔ اب دوسری طرف ۲۰؍ منٹ دھو کر بھگوئے ہوئے چاولوں کو بڑے فرائنگ پین میں نمک اور ثابت گرم مسالہ ملے ہوئے پانی میں ایک کنی اُبال کر پانی چھان لیں۔ چاولوں اور چنے کے مسالے کو تہہ در تہہ لگا کر اوپر سے زردے کا رنگ ملا ہوا گرم دودھ ڈالیں اور لیموں کا رس ڈال کر ڈھانک کر دَم پر رکھ دیں۔ پھر اسے اچھی طرح ملا کر گرم گرم ڈش میں نکالیں اور سلاد اور رائتے کے ساتھ پیش کریں۔