Inquilab Logo

آج کا پکوان: ناریل مرغ

Updated: May 06, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai

ناریل مرغ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Nariyal Murgh. Photo: INN
ناریل مرغ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء:
حصہ اول: ایک عدد مرغ(ٹکڑے کئے ہوئے)، پاؤچمچہ ہلدی، ایک چمچہ ادرک، پونا چمچہ لہسن، ۳؍ عدد ٹماٹر (نمک ڈال کر پیس لیں)۔
حصہ دوم: ۱۰؍عدد تلی ہوئی کشمیری مرچ، ۲ ؍چمچے دھنیا(تلا ہوا)، پاؤچمچہ گرم مسالہ پاؤڈر، ایک عدد ہری الائچی، ۵۰؍ گرام خشخاش (بھُنی ہوئی)، پاؤ حصہ ناریل (کسا اور تلا ہوا)۔
حصہ سوم: پونا حصہ ناریل کا دودھ۔
بنانے کا طریقہ: پہلے حصے کی ساری چیزوں کو ایک ساتھ ملالیں اور انہیں پکائیں۔ اب دوسرے حصے کے سارے مسالوں کو ایک ساتھ پیس لیں۔ ایک برتن میں پہلا اور دوسرا حصہ آپس میں اچھی طرح ملا لیں۔ اب اس میں ناریل کا دودھ ڈال کر اچھی طرح دم دیں۔ تیار ہوگیا آپ کا ناریل چکن۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK