پیٹا سینڈوِچ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: October 10, 2026, 12:09 PM IST | Mumbai
پیٹا سینڈوِچ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء:
اسٹفنگ کیلئے: سفید چنے ۲۰۰؍ گرام، لہسن کی پوتھیاں تین عدد (پسی ہوئی)، لیموں کا رس ایک بڑا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ۔
سلاد کیلئے: بندگوبھی کب (کٹی ہوئی)، ہری پیاز ایک عدد (کٹا ہوا)، ٹماٹر (چھوٹے) ۴؍ عدد (کٹے ہوئے)، نمک اور کالی مرچ ذائقہ حسب ِ ذائقہ۔
بنانے کا طریقہ: چنوں کو پانی میں پانچ سے چھ گھنٹے تک بھگوئے رکھیں۔ پھر پریشر ککر میں اتنا پکائیں کہ گل کر نرم ہو جائیں۔ اس کے بعد نکال کر خشک کریں اور گرائنڈر میں پیس لیں۔ پھر لیموں کا رس نمک اور لہسن ملائیں، لیجئے اسٹگنگ تیار ہے۔ اب ایک پٹا بریڈ لیں، اور درمیان سے کاٹ لیں۔ اب ایک حصہ کھول کر اس کے اندر چنوں کا پیسٹ لگائیں اور سلاد بھر کر پیش کریں۔