Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: پیزا سینڈوِچ

Updated: May 01, 2025, 9:43 PM IST | Mumbai

پیزا سینڈوِچ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Pizza Sandwich. Photo: INN
پیزا سینڈوِچ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بریڈ کے سلائس ۸؍ عدد، چکن بون لیس (چھوٹی بوٹیاں کیوبز میں) ایک پاؤ، پیاز، شملہ مرچ اور ٹماٹر ایک ایک عدد (کیوبز میں کاٹ لیں)، مکھن ۴؍ اونس، نمک حسبِ ذائقہ، کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، زیتون ۴؍ سے ۶؍ عدد (کٹے ہوئے)، اوریگانو پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، چیز ایک کپ (کدوکش کی ہوئی)، لال مرچ آدھا چھوٹا چمچہ (کُٹی ہوئی) اور پیزا سوس آدھا کپ۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے سلائسز پر مکھن لگا کر رکھ دیں۔ پھر ایک پیالے میں تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب بریڈ کے ایک سلائس کو ٹوسٹر پر رکھیں اور درمیان میں فلنگ بھر کر دوسرا سلائس رکھ دیں۔ پھر اسے ۵؍ منٹ کے لئے ٹوسٹ کر لیں۔ باقی سلائسز بھی اسی طرح تیار کرلیں۔ لیجئے ذائقہ دار پیزا سینڈوِچز تیار ہیں۔ کیچپ کے ساتھ لطف اٹھائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK