Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان (رمضان اسپیشل): چیز بن کباب

Updated: March 03, 2026, 3:10 PM IST | Mumbai

آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’چیز بن کباب‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Cheese Bun Kabab. Photo: INN
چیز بن کباب۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: سادہ بن ۴؍ عدد، قیمہ ۲۰۰؍ گرام، نمک حسب ِ ذائقہ، آلو ۴؍ عدد (درمیانی)، مسٹرڈ پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، ٹماٹر کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، فریش کریم ۲؍ بڑے چمچے، بریڈ کرمز آدھی پیالی، انڈا ایک عدد، کٹا ہوا ہرا مسالہ آدھی پیالی، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، چیز کے سلائس حسب ِ ضرورت، سلاد کے پتے ۴؍ عدد، ٹومیٹو کیچپ ۲؍ بڑے چمچے، مکس سبزیاں حسب ِ پسند، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: قیمے میں نمک، کالی مرچ، مسٹرڈ پیسٹ، ٹومیٹو پیسٹ، کریم، انڈا اور بریڈ کرمز شامل کرکے اچھی ملا کر رکھ دیں۔ دو اُبلے ہوئے آلوؤں کو میش کرکے اس میں نمک، لیموں کا رس اور ہرا مسالہ (ہرا دھنیا، پودینہ اور ہری مرچ) ملا کر اس کے ۴؍ کباب بنا کر رکھ لیں۔ قیمے کے بھی بن کے سائز کے ۴؍ کباب بنا لیں۔ فرائنگ پین میں ایک بڑا چمچہ تیل ڈال کر اس میں ایک ایک کباب کو درمیانی آنچ پر ۳؍ سے ۴؍ منٹ فرائی کرکے نکال لیں۔ پھر اسی فرائنگ پین میں آلو کی ٹکیہ کو بھی ہلکا سا فرائی کرلیں۔ بن کو درمیان سے کاٹ کر گرم کریں، اس پر پہلے سلاد کا پتہ رکھ کر آلو کی ٹکیہ رکھیں، پھر ایک چیز کی سلائس رکھیں پھر قیمے کا کباب رکھ کر اس پر چیز کی سلائس رکھیں، اس پر ٹومیٹو کیچپ ڈال کر سلاد کا پتہ رکھ کر بند کر دیں۔ اب اُبلے ہوئے آلوؤں کو میش کرکے نمک اور کالی مرچ ملا کر گرل کرلیں، باقی سبزیوں کو نمک چھڑک کر تیل میں ہلکا سا فرائی کرکے گرلڈ آلوؤں پر رکھ دیں۔ اس پلیٹر میں تیار کیا ہوا چیز بن رکھ کر پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK