Inquilab Logo

آج کا پکوان (رمضان اسپیشل): کریمی کنافہ

Updated: April 03, 2024, 7:30 AM IST | Mumbai

آج سحری میں بنایئے خاص پکوان ’’کریمی کنافہ۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Creamy Kunafa. Photo: INN
کریمی کنافہ۔ تصویر : آئی این این

درکار اجزاء:آدھا لیٹر دودھ، ایک چمچہ کارن فلور، ایک چمچہ کسٹرڈ پاؤڈر، ۲؍ چمچہ چیز کریم، شکر (حسب ذائقہ)، ۳؍ چمچہ گھی یا مکھن، باریک سیوئی، پستہ اور کاجو باریک کٹے ہوئے (حسب ضرورت)۔

بنانے کا طریقہ:ایک برتن میں آدھا لیٹر دودھ اُبالیں اور اب اس میں ایک، ایک چمچہ کارن فلور اور کسٹرڈ پاؤڈر ملائیں اور چمچہ چلاتے رہیں۔ اب اس میں دو چمچے چیز کریم اور حسب ِ ذائقہ شکر ملائیں اور اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔ دوسری طرف ایک برتن میں ۳؍ چمچے گھی یا مکھن ڈالیں۔ اس میں باریک سیوئی ڈالیں۔ اب ٹھنڈا کیا ہوا بیٹر اس پر ڈالیں اور پھر سے سیوئی ڈالیں اور اب اسے اَوَن میں بیک کریں اور پستہ اور کاجو سے سجائیں اور ٹھنڈا کرکے کھائیں۔ بہترین کنافہ تیار ہے۔


کریمی کنافہ بنانے کی یہ ترکیب ہمیں ہماری قاری بی بشریٰ خاتون نے جامعہ نگر، دہلی سے بھیجی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK