Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان (رمضان اسپیشل): لذیذ کباب

Updated: March 14, 2026, 8:50 AM IST | Mumbai

آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’لذیذ کباب‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Laziz Kabab. Photo: INN
لذیذ کباب۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: قیمہ آدھا کلو، بیسن کا آٹا ۲؍ بڑے چمچے، لال مرچ پسی ہوئی ۲؍ چھوٹے چمچے، گرم مسالہ پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، انڈے ۳؍ سے ۴؍ عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ ۲؍ چھوٹے چمچے، پسا ہوا زیرہ ایک چھوٹا چمچہ، نمک ایک چھوٹا چمچہ، دھنیا پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، ہرا دھنیا آدھی گڈی، بریڈ کرمبز حسب ِ ضرورت، تیل یا گھی تلنے کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: بریڈ کرمز اور انڈوں کے علاوہ بقیہ تمام اشیاء قیمے میں ڈال کر اچھی طرح ملاکر فریج میں ۲؍ گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اب ایک تھال میں تھوڑا سا بریڈ کرمز پھیلا دیں۔ قیمے کے بالز بنا کر اس بریڈ کرمز پر رکھ کر ہتھیلی کی مدد سے دبا کر کباب کی شکل دیں۔ زیادہ موٹے کباب نہ بنائیں۔ دونوں طرف بریڈ کرمز اچھی طرح لگ جائے۔ پھر پھینٹتے ہوئے انڈوں میں ڈبو کر گرم تیل میں درمیانی آنچ پر تلیں، دونوں طرف سے سنہری رنگ ہوجائے تو نکال لیں۔ آنچ زیادہ تیز نہ ہو۔ ورنہ کباب اندر سے کچے رہ جائیں گے۔ لذیذ کباب چٹنی، کیچپ اور رائتے کے ساتھ افطار میں پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK