Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان (رمضان اسپیشل): ٹپیوکا کی کھیر

Updated: April 09, 2024, 7:00 AM IST | Mumbai

آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’ٹپیوکا کی کھیر ۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Tapioca Ki Kheer. Photo: INN
ٹپیوکا کی کھیر۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ایک، ایک کپ ساگودانہ اور پانی، ایک لیٹر دودھ، آدھا کپ چینی، ۱۲؍ بادام، ۱۰؍ پستہ، ۱۰؍ کاجو، ایک چٹکی زعفران، دو چٹکی الائچی پاؤڈر، اور ایک چمچہ چرونجی۔
بنانے کا طریقہ: ساگودانے کو دھوکرپانی میں بھگو دیں۔ میوے کاٹ کر رکھ لیں۔ ۲؍ گھنٹے بعد ساگودانہ کا پانی نتھار لیں۔ دودھ ابالنے کے بعد ساگودانہ شامل کرکے دھیمی آنچ پر پکائیں۔ چمچہ سے چلاتے رہیں۔ اب اس میں چرونجی ڈال دیں اور دس منٹ تک چینی ملا کر چلائیں۔ آدھے ميوے اسی دوران ڈال دیں۔ گاڑھا ہونے کے بعد سرونگ ڈش میں نکال لیں۔ سجانے کیلئے اوپر سے بقیہ میوے، الائچی پاؤڈر اور زعفران ڈالیں۔ ذائقہ دار اور صحتمند کھیر تیار ہے۔ ٹپیوکا (ساگودانہ) کی کھیر لذیذ اور صحت بخش ڈش ہے۔


ٹپیوکا کی کھیر بنانے کی یہ ترکیب ہمیں ہماری قاری سلطانہ صدیقی نے جامعہ نگر، نئی دہلی سے بھیجی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK