شاہی مٹر پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: January 01, 2026, 7:58 PM IST | Mumbai
شاہی مٹر پلاؤ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چاول آدھا کلو، مٹر ایک کپ، تیل ایک چوتھائی کپ، پیاز آدھا کپ، کالی مرچ ۱۰؍ عدد، لونگ ۶؍ عدد، دارچینی ایک ٹکڑا، چھوٹی الائچی ۲؍ عدد، بڑی الائچی ایک عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، نمک ڈیڑھ چھوٹے چمچے، دہی ایک کپ، انڈے (ابلے ہوئے) ۲؍ عدد۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے تیل گرم کرکے اس میں تلی ہوئی پیاز، کالی مرچ، لونگ، دارچینی، چھوٹی الائچی، بڑی الائچی، ادرک لہسن کا پیسٹ اور ایک چوتھائی کپ پانی ڈالیں۔ ساتھ ہی اس میں نمک، لال مرچ پاؤڈر، دہی اور مٹر شامل کرکے اچھی طرح فرائی کر لیں۔ پھر اس میں چاولوں کو ۲؍ کپ پانی کیساتھ ڈال کر ڈھانکیں اور اتنا پکا لیں کہ چاول تیار ہو جائیں۔ اب اسے ۱۰؍ منٹ کیلئے دَم پر چھوڑ دیں۔ سرو کرنے سے پہلے انڈے اور کاجو سے سجائیں۔ مزیدار شاہی مٹر پلاؤ تیار ہے۔