Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: اسپیشل انڈا مسالہ

Updated: April 29, 2026, 8:59 AM IST | Mumbai

اسپیشل انڈا مسالہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Special Anda Masala. Photo: INN
اسپیشل انڈا مسالہ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: انڈے ۴؍ عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ ڈیڑھ چھوٹے چمچے، دودھ چوتھائی پیالی، پیاز (درمیانی) ۲؍ عدد، ٹماٹر ۲؍ عدد، ٹماٹر کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، ہلدی ایک چھوٹا چمچہ، پسی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ پسا ہوا آدھا چھوٹا چمچہ، قصوری میتھی آدھا چھوٹا چمچہ، ہری مرچ ۲؍ سے ۳؍ عدد، نمک حسب ِذائقہ، تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے انڈوں کو ایک بڑے سے پیالے میں ڈال کر اس میں نمک، ہلدی اور دودھ شامل کرکے پھینٹ لیں۔ پھر فرائنگ پین میں کوکنگ آئل ڈال کر ہلکا سا گرم کریں اور انڈوں کے مکسچر کو تین سے چار حصوں میں کرکے آملیٹ کی طرح سنہری فرائی کر لیں۔ اسی فرائنگ پین میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکا سنہری فرائی کریں اور پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، لال مرچ اور ہلدی ڈال کر بھونیں۔ مسالے کی خوشبو آنے پر ٹماٹر ڈال کر اتنی دیر تک فرائی کریں کہ ٹماٹر نرم ہو جائیں۔ اب ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر ملائیں اور تیار کئے ہوئے آملیٹ کے چھوٹے ٹکڑے کرکے اس میں ڈال دیں۔ لیجئے اسپیشل انڈا مسالہ تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK