اسٹرابیری ڈیلائٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: November 12, 2026, 9:54 PM IST | Mumbai
اسٹرابیری ڈیلائٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: کرسٹ بنانے کے اجزاء: سادہ بسکٹ ۲۰۰؍ گرام، ان سالٹڈ مکھن (پگھلا ہوا) ۸۰؍ گرام۔
وہپڈ کریم بنانے کے اجزاء: وہپنگ کریم ایک پیکٹ، کریم ۵۰؍ گرام۔
اسٹرابیری پیوری بنانے کے اجزاء: اسٹرابیری ۳۰۰؍ گرام، کیسٹر شوگر ۵ا۰؍ گرام، پانی ایک چوتھائی کپ۔
اسٹرابیری وہپڈ کریم بنانے کے اجزاء: وہپڈ کریم، اسٹرابیری کی پیوری، جیلیٹن ۱۵؍ گرام۔
اسیمبلنگ کے اجزاء: تیار بسکٹ کرسٹ، اسٹرابیری وہپڈکریم، اسٹرابیری سلائس ضرورت کے مطابق، اسٹرابیری جیلی (پانی ۳۵۰؍ اور اسٹرابیری جیلی پاؤڈر پیکٹ)
بنانے کا طریقہ: کرسٹ تیار کرنے کے لئے آپ بازار سے کوئی بھی سادہ بسکٹ لے سکتی ہیں۔ انہیں گرائنڈر میں اچھی طرح پیس۔ اس میں مکھن ڈال کر دوبارہ اچھی طرح پیس لیں۔ وہپڈ کریم بنانے کے لئے ایک باؤل میں وہپنگ کریم ڈال کر وہپڈ ہونے تک اچھی طرح پھینٹے۔ اس میں ڈیری کریم ڈال کر اسے دوبارہ خوب اچھا پھولنے تک پھینٹے۔ اسٹرابیری کی پیوری بنانے کے لئے ایک بلینڈر میں اسٹرابیری، کیسٹر شوگر اور پانی ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں اور اس کی پیوری بنالیں۔ اسٹرابیری وہپڈ کریم بنانے کے لئے وہپڈ کریم میں اسٹرابیری پیوری ڈال کر اسے اچھے سے بیٹ کریں، پھراس میں جیلیٹن ڈال کر اسے دوبارہ بیٹ کریں۔ اسیمبلنگ کیلئے ایک ڈش لیں، پھر اس میں تیار بسکٹ کرسٹ کی ایک تہہ ڈال کر اسے ۵؍ سے ۱۰؍ منٹ تک فریج میں رکھیں پھر اس پر اسٹرابیری وہپڈ کریم ڈال کر اسٹرابیری سلائس رکھیں اوراس کی دو اور تہیں لگائیں اور آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ اسٹرابیری جیلی تیار کرنے کے لئے، ایک فرائنگ پین میں پانی گرم کرکے اسے اُبال لیں پھر اسٹرابیری جیلی پاؤڈر ڈال کر اسے پوری طرح گھلنے تک پکائیں۔ تیار جیلی مکسچر کو اسٹرابیری کریم ڈیلائٹ ڈال کر کمرے کے درجۂ حرارت پر ٹھنڈا ہونے دیں۔ لیجئے اسٹرابیری ڈیلائٹ تیار ہے۔ بچوں شوق سے کھائیں گے۔